آئی ٹی دنیا رمضان کوئز (چوتھا مقابلہ)۔
جیسا کہ دوستو آپ سب جانتے ہیں کہ آئی ٹی دنیا رمضان کوئز کا مقابلہ شروع کیا جارہا ہے جس کی مکمل تفصیل آپ اس تھریڈ میں دیکھ سکتے ہیں۔
مقابلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم آتے ہیں چوتھے دن کے سوالات کی طرف۔
چوتھے مقابلے کے سولات یہ ہیں۔
سوال نمبر ایک:۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبداللہ کا اصلی نام یا پہلے نام کیا تھا اور یہ عبداللہ نام کس نے اور کیوں رکھا؟
سوال نمبر دو:۔وہ کون سے دو پیغمبر ہیں جن کو آرے سے چیرا گیا؟
آپ سب کے پاس کل شام تک کا وقت ہے پہلے دو درست جواب دینے والے ممبرز جیتیں گے آئی ٹی دنیا ونر رینک۔۔ کل شام اس مقابلے کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا اور اگلا تھریڈ پہ پیش ہوگا۔یہ بات واضح کردی جاتی ہے کہ نامکمل جواب یا ایڈٹ شدہ جواب درست تسلیم نہیں کیئے جائیں گے اور نہ ہی دوسری تیسری ٹرائی کی اجازت ہے۔ پہلی پوسٹ میں جو جواب دے دیئے وہی آپ کے فائنل جواب سمجھے جائیں گے۔۔
جزاک اللہ
Bookmarks