لندن (نیوز ڈیسک) موبائل فون پر موجود آپ کے میسج، کالز کا ریکارڈ اور انٹرنیٹ استعمال کی ہسٹری ہر وقت کسی کی نظر میں آنے کے خطرے سے دوچار رہتی ہے لیکن ”بلیک فون“ نامی موبائل فون کی ایجاد نے یہ سب خدشات ختم کردئیے ہیں کیونکہ یہ آپ کے تمام ڈیٹا ہی خفیہ رکھتا ہے اور اس کی جاسوسی کرنا ناممکن ہے۔ ایس جی پی ٹیکنالوجیز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون دنیا کا محفوظ ترین فون ہے کیونکہ یہ میسج اور ای میل بھیجتے وقت ڈیٹا کو انکرپٹ کردیتا ہے یعنی ہر قسم کی جاسوسی سے محفوظ کردیتا ہے۔ اس فون پر وائی فائی کیلئے بھی سیکیورٹی دستیاب ہے اور کسی بھی جگہ وائی فائی استعمال کرنے کے دوران آپ کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا اور اگر خدانخواستہ فون غلط ہاتھوں میں چلا جائے تو پھر بھی آپ اسے کنٹرول کرسکتے ہیں اور ایک بٹن دبا کر اسے ناکارہ بنا سکتے ہیں، بلیک فون کی سکرین 4.7 انچ، کیمرہ 8 میگا پکسل اور میموری 16GB ہے۔ اس کی موجودہ قیمت 629 ڈالر (تقریباً 62900 پاکستانی روپے) ہے۔
موبائل کی تصویر
تھینکس ضرور پریس کریں
عبدالباسط
Bookmarks