Results 1 to 6 of 6

Thread: معافی نامہ

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default معافی نامہ

    سعدی کے قلم سے

    اللہ تعالیٰ’’مُعافی‘‘ کو پسند فرماتے ہیں…

    رمضان المبارک کو قیمتی بنانے کا ایک اہم نسخہ’’مُعافی‘‘ ہے… آپ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو’’معاف‘‘ کریں… اللہ تعالی آپ کومعاف فرمائے گا…
    وَلْیَعْفُوْا وَلْیَصْفَحُوْا اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ

    ایک مشکل کام

    جو آپ کے ساتھ بُرا سلوک کرے … اس کے ساتھ برابر کا بُرا سلوک کرنا جائز ہے… جو آپ پر ظلم کرے اس پر اتنا ہی ظلم کرنا جائز ہے… جو آپ کو نقصان پہنچائے اس کے بدلے میں اُسے نقصان پہنچانا جائز ہے… مگراپنے ان جائز حقوق کو ذبح کرنا اور معاف کر دینا… یہ بڑا اونچا عمل ہے… مگر آسان نہیں، بہت مشکل ہے، بہت مشکل… یہ کام وہی کر سکتا ہے جس کا ایمان سچا اور مضبوط ہو… جس کی روح پاک ہو… جس کا دل بہادر ہو… اور جس کے اخلاق اعلیٰ ہوں…مُعافی کا مطلب ہے… طاقت ہونے کے باوجود بدلہ نہ لینا… بہت سے لوگ مُعافی کااعلان کرتے ہیں مگر وہ مُعافی نہیں ہوتی کیونکہ جتناکچھ وہ کر سکتے ہیں وہ کر لیتے ہیں…غیبت ، چغلی، بدگوئی وغیرہ… مُعافی یہ ہے کہ… بس اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے معاملہ ختم کر لیا جائے اور کسی طرح کا بھی بدلہ نہ لیا جائے… یہ ایک سچے مجاہد کی شان اور ایک سچے ولی کی علامت ہے… اور یہ حضرات انبیاء علیہم السلام کی مبارک صفت ہے…
    مُعافی کا لفظ

    پہلے’’مُعافی‘‘ کا لفظ درست پڑھنا سیکھ لیں… اس میں میم پر پیش (یعنی ضمہ) ہے اور عین پر زبر… عام لوگ میم پر بھی زبر پڑھتے ہیں جو درست نہیں …
    معافی کے فضائل اور فوائد

    مُعافی کے مسئلہ کو قرآن مجید نے بارہا بیان فرمایا ہے… سورہ یوسف کو پڑھا جائے تو مُعافی کا مطلب بھی سمجھ آتا ہے … اور معافی کی فضیلت اور مقام بھی…حضرت یعقوب علیہ السلام کا اپنے بیٹوں کو معاف فرمانا… حضرت یوسف علیہ السلام کا اپنے بھائیوں کو معاف فرمانا… پورا منظر اور قصہ پڑھیں، اس کی باریکی میں جائیں… اور اُس کے نفسیاتی پہلوؤں کو دیکھیں تو یہی سمجھ آتا ہے کہ…

    مُعافی بہت مشکل عمل ہے… مگر یہ بہت اونچااور بہت نفع مند کام ہے… اور اس عمل کے دنیا اور آخرت میں بڑے عمدہ نتائج حاصل ہوتے ہیں… اگر ہم سورۃ یوسف کی روشنی میں’’معافی‘‘ کے مسئلہ کو تفصیل سے لکھیں تو اسی میں کالم پورا ہوجائے گا… اس لئے صرف اشارہ عرض کر دیا… اب دیکھئے قرآن و سنت میںمُعافی کے فضائل کی ایک مختصر فہرست:

    ۱۔ اللہ تعالیٰ کی ایک صفت’’عفو‘‘ ہے… بہت معاف فرمانے والا… پس مُعافی کو اختیار کرنے والا مسلمان… اللہ تعالیٰ کی صفت کا تخلّق کرتا ہے… ’’تخلّق‘‘ کے معنیٰ اپنے اخلاق کو اللہ تعالیٰ کی صفات کے تابع بنانا…

    ۲۔ معافی حضور اقدسﷺ کی بڑی صفت ہے… اور معافی حضرات انبیاء علیہم السلام کی صفت ہے …

    ۳۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے متقی بندوں کی صفات میں سے ایک
    ’’وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ‘‘

    ہے… یعنی لوگوں کو معاف کرنے والے… ایسے متقی افرادکا بدلہ جنت ہے…

    ۴۔ قرآن مجید میں معاف کرنے والوں سے اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے کہ…اُن کا اجر اور بدلہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے…
    فاجرہ علی اللہ

    ۵۔ معافی کا بدلہ مغفرت ہے… یعنی جولوگوں کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے اپنی معافی اور مغفرت عطاء فرماتے ہیں…

    ۶۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ اعمال کو’’عزائم‘‘ کا درجہ دیا ہے… یعنی وہ بڑی عزیمت اور ہمت والے مسلمانوں کو نصیب ہوتے ہیں… قرآن مجید نے معاف کرنے کو بھی انہیں’’عزم الامور‘‘میں شامل فرمایا ہے…

    ۷۔ حدیث شریف میں آتا ہے:

    جو اپنے غصے کو ایسی حالت میں دبا دے کہ وہ اُسے نافذ کرنے کی طاقت رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے تمام لوگوں کے سامنے بلا کر اس بات کا اختیار دیں گے کہ… وہ جس حور کو پسند کرے وہ اسے عطاء کر دی جائے گی(ابو داؤد، ترمذی)

    یعنی معاف کرنا، ایسا عظیم عمل ہے کہ… اس کے بدلے یہ سارے اعزازات ملیں گے…تمام خلق کے سامنے عزت افزائی… اللہ تعالیٰ کا انعام کے لئے خود طلب فرمانا… مرضی اور پسند کی حور عطاء فرماناوغیرہ…

    ۸۔ معافی کی برکت سے اللہ تعالیٰ بندے کو دنیا کی عزت بھی عطاء فرماتے ہیں… ارشادفرمایا:
    ما زاد اللّٰہ عبدابعفو الاعزاً(صحیح مسلم)

    کہ معافی سے اللہ تعالیٰ بندے کی عزت ضرور بڑھاتے ہیں
    جہاد اور معافی

    جہاد اور معافی کا آپس میں کوئی ٹکراؤ نہیں… یہ دونوں بہادر افراد کی صفات ہیں… اسلام کے دشمنوں سے جہاد کرنا… دین کے دشمنوں سے لڑنا… مسلمانوں کے دشمنوں سے قتال کرنا… یہ بھی بہادر انسان کا کام ہے…

    بزدل کے بس میں نہیں کہ… وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں اُترے…

    اسی طرح مسلمانوں کو معاف کرنا… کمزوروں سے بدلہ نہ لینا… آپس کے معاشرے میں خود کو معافی کی علامت بنانا… یہ بھی بہادر انسانوں کاکام ہے…

    بزدل آدمی کے بس میں نہیں کہ وہ کسی کو معاف کرسکے… وہ تو جو کچھ کر سکتا ہے ضرور کر گزرتا ہے… بلکہ برابری سے بڑھ کر بدلہ لیتا ہے…

    ایک حدیث شریف پڑھیں تو… بات دل میں اُترے گی…

    اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:

    رسول اللہ ﷺ نے کبھی اپنے ہاتھ مبارک سے کسی عورت یا خادم کو بالکل نہیں مارا پیٹا مگر یہ کہ آپﷺ میدان جہاد میں ہوں… (یعنی میدان جہاد میں آپﷺ نے ہاتھ مبارک سے جنگ فرمائی) اورکبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپﷺ کو کسی نے ایذاء پہنچائی ہو اورآپﷺ نے اس سے ذاتی انتقام لیا ہو ہاں! اللہ تعالیٰ کے محارم کی بے حرمتی کرنے والوں سے آپﷺ اللہ تعالیٰ کے لئے بدلہ لیتے تھے (مسلم)

    آج بہت سے لوگوں کا معاملہ الٹا ہو گیا ہے… وہ اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں… اور اپنے مسلمان بھائیوں کو ایذاء کا نشانہ بناتے ہیں…

    یاد رکھیں… کفار دشمنان اسلام کے لئے بددعاء کرنا… یہ رسول کریمﷺ کی سنت مطہرہ ہے… اس بارے تفصیل ان شاء اللہ پھر کبھی…

    اللہ تعالیٰ روئے زمین پر موجود ہر انسان کو ہدایت عطاء فرمائے… مگر وہ جن کی قسمت میں ہدایت نہیں اور جو مسلمانوں سے لڑتے ہیں، اُن پر مظالم ڈھاتے ہیں… ان کی بہنوں بیٹیوں کوقیدی بناتے ہیں… اللہ تعالیٰ اُن کو چن چن کر ہلاک فرمائے… اوراُن کو عذاب کا کالا دن دکھائے… اور اُن کا نام و نشان ختم فرمائے…

    …آمین…

    اللہ تعالیٰ کے دشمن جہنم میں جائیں یہ کوئی غم کی بات نہیں… خوشی کی بات ہے… دشمنان اسلام کے جہنم جانے پر غم منانے والے… کبھی محبت کی ایک نظر مسلمان مجاہدین پر بھی ڈال لیا کریں… آپ پر کافروں کا اگر اتنا حق ہے تو اپنے مسلمان بھائیوں کا بھی کچھ حق ضرور ہوگا… حضرات صحابہ کرام کی صفت قرآن مجید میں مذکور ہے
    اَشِدَّآء عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآء بَیْنَھُمْ…
    خلاصۂ موضوع

    معاف کرنا ایمان والوں کی علامت ہے… یہ اہل عزیمت کا شعار ہے… یہ بہادر مسلمانوں کا طریقہ ہے… آپ نے معاف نہ کرناہو تو ہزاروں بہانے موجود ہیں… شرعی بھی اور غیر شرعی بھی… بہانے بھی بہت طاقتور… اورکئی بالکل جائز… ان سب کے ہوتے ہوئے اپنے اندر معافی کی صفت پیدا کرنا… یہ ایسا عمل ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کی ’’معافی‘‘ کا مستحق بنا سکتا ہے…

    اس لئے دعاء کریں، کوششںکریں کہ یہ صفت… ہمارے اندرپیدا ہوجائے… اور ہمارا معاشرہ معافی کے نور سے جگمگا کر…مضبوط اور طاقتور ہوجائے…
    قصہ ایک شخص کا

    آج جب’’مُعافی‘‘ کے موضوع پر لکھنے کا ارادہ بنا تو… معاف کرنے کے کئی واقعات سامنے آگئے… ان واقعات میں کافی نصیحت ہے… مگر بات کو مختصر کرنے کے لئے صرف ایک واقعہ پر اکتفا کرتے ہیں…ایک شخص نے معافی کے فضائل پڑھے تو معاف کرنے کی عادت اختیار کر لی… اس کا طریقہ تھا کہ روزآنہ یہ دعاء کرتا…

    ’’یا اللہ! جن مسلمانوں نے میری غیبت کی، کوئی حق تلفی کی، مجھے ایذاء یا نقصان پہنچایا میں نے اُن سب کو آپ کی رضا کیلئے معاف کردیا… آپ بھی انہیں معاف فرمادیں‘‘…

    مگر پھر اُسے ایذاء دینے والے اتنی کثرت سے ہو گئے کہ… اس کی ہمت ٹوٹ گئی…

    اس نے یہ دعاء بند کر دی… بس یہ کہتا کہ… یا اللہ! اُن سب کا معاملہ آپ کے سپرد… یوںایک سال گذر گیا… اچانک ایک دن اُسے خیال آیا کہ… وہ مسلمان جو تمہیں ایذاء پہنچاتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا شکار ہوبھی گئے تو اس سے تمہیںکیا ملے گا؟… کیا اس سے تمہاری قبر اچھی ہو جائے گی، تمہاری آخرت بہتر ہو جائے گی… ؟

    دل سے جواب آیا… کچھ بھی نہیں… اُن کے عذاب سے میراکیا فائدہ؟… تب دل میں روشنی آئی کہ… پھر ایسا کیوں نہیں کرتے کہ تم انہیں معاف کرو اور اس کے بدلے اللہ تعالیٰ سے مُعافی چاہو…
    اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ…

    بس اُس نے… اللہ تعالیٰ کی معافی پانے کی خواہش میں دوبارہ لوگوں کومعاف کرنے کا عمل شروع کر دیا…
    اَللّٰھُمَّ رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتْ، اَلأحْیَائِ مِنْھُمْ وَالأ مْوَاتْ
    لا الہ الا اﷲ، لا الہ الا اﷲ، لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ…
    اللھم صل علیٰ سیدنا محمد والہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا…
    لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ…

  2. #2
    GujratMardan's Avatar
    GujratMardan is offline Advance Member
    Last Online
    29th May 2022 @ 07:28 AM
    Join Date
    26 Jun 2011
    Location
    Mardan
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    965
    Threads
    6
    Credits
    462
    Thanked
    59

    Default

    Jazakallah

  3. #3
    KiNG690 is offline Member
    Last Online
    15th October 2014 @ 07:56 PM
    Join Date
    04 Jun 2014
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    2,390
    Threads
    85
    Thanked
    231

    Default


  4. #4
    Niaz Bozdar's Avatar
    Niaz Bozdar is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2021 @ 08:00 AM
    Join Date
    01 Feb 2013
    Location
    Tando Adam pak
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    8,638
    Threads
    209
    Credits
    338
    Thanked
    556

    Default

    جزاک اللہ

  5. #5
    Eng Ahtasham's Avatar
    Eng Ahtasham is offline Advance Member+
    Last Online
    20th March 2015 @ 08:18 PM
    Join Date
    18 May 2013
    Location
    Mehrabpur
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    4,666
    Threads
    153
    Credits
    0
    Thanked
    627

  6. #6
    WASI SHAH11 is offline Senior Member+
    Last Online
    6th December 2016 @ 09:11 PM
    Join Date
    18 May 2012
    Location
    sibi balochista
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    976
    Threads
    143
    Credits
    33
    Thanked
    91

    Default

    subhan allah.

Similar Threads

  1. نامہ اعمال
    By ahmadbashir in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 6
    Last Post: 10th August 2013, 06:43 PM
  2. تہدیدی عہد نامہ
    By Arshyat in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 23rd September 2011, 02:44 PM
  3. تمہارا نامہ الفت مجھے مل گیا پیاری****
    By safdar302 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 4th December 2010, 01:24 AM
  4. کلام اقبال : ساقی نامہ
    By deemi in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 27th June 2010, 01:48 AM
  5. سفر نامہ آف ننکانہ صاحب
    By Sultana in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 90
    Last Post: 24th May 2010, 12:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •