دنیا میں ظالم اور مظلوم کی اصطلاح سے کوئی ناواقف نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن افسوس کہ افکار کے بگڑنے سے ان اصطلاحات کا مفہوم بھی بدلتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔فلسطینی مسلمانوں کی قاتل کون؟ حماس یااخوان المسلمون؟؟؟یا یہ کوئی اور طاقت ہے جو عالم اسلام کو کچل دینا چاہتی ہے؟؟؟ہمارے خیال کے مطابق تو یہ سب کچھ اس عالمی جنگ کا حصہ ہے جو اہل اسلام اور اہل کفر کے درمیان ہونی ہے۔
افسوس مسلم دنیا کے میڈیا اور میڈیا اینکرز پر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ہمیں بوتل میں اتار کر اہل کفر کی حمایت کر جاتے ہیں اور جب ہماری آنکھیں خواب خرگوش سے بیدار ہوتی ہیں ان اہل میڈیا کو امن کے ایوارڈ مل رہے ہوتے ہیں۔
حال ہی میں جنگ گروپ نے سرخی چھاپ دی کہ فلسطینی مسلمانوں کی اصل قاتل حماس ہے اور پھر حسن نثار صاحب تو مزید فرماگئے کہ مزائل پھینکوگے تو جواب میں پھولوں کی سیج تو نہیں آئے گی۔
عرض ہے کہ جناب اہل غزہ کی زبانی تو حماس فلسطینی ریاست کی جنگ لڑ رہی ہے اور آپ ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتھ میں مختلف بین الاقوامی میڈیا تو چلا چلا کے کہ رہا ہے کہ یہ جنگ اسرائیل نے گیس ک ذخائر پر قابض ہونے کے لیے مسلط کی ہے اور ان کو خدشہ ہے کہ کہیں حماس ان ذخائر کوقابو نہ کر لے۔
بہرحال یہ کفر وباطل اسلام کو دبانے کی کوشش میں لگا رہے گا مگر فتح اسلام کی ہی ہوگی یہی وجہ ہے کہ فلسطینی بچیاں بھی مستقبل کی حماس ہیں ۔ ذرا سوچیے اگر آپ کو ہماری رائے سے اختلاف ہے تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔
والسلام
Bookmarks