اللہ تعالی نے جس طرح یہ خوشی 14 اگست 1947 کے دن دی تھی اسی طرح اب بھی اس نعمت عظیم کا شکر آدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دوسری بات یہ کہ اگر پاکستان کو آگے بڑھنے کی تمنائیں رکھتے ہو تو چند باتوں کا خیال ضروری ہوگا
ایک یہ کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی غیبت مت کیا کریں
دوسرا یہ کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے یہ سوچیں کہ ہم نے خود اپنے ملک اور قوم کے لیے کیا کیا ہے
تیسرا یہ کہ اپنے ملک اور قوم کے لیے ہروقت دل کے خلوص کے ساتھ یہ دعا کریں کہ اللہ تعالی ہمیشہ اس وطن عظیم کو ترقی عطافرمائے اورپاکستانی قوم کو نیک راہ کی ہدایت عطافرمائے
آمین
میری طرف سے آئی ٹی دنیا کے تمام ممبرز اور پوری پاکستانی قوم کو دل کے خلوص سے یوم آزادی پاکستان مبارک ہو
Bookmarks