انجیر وٹامن اور نمکیات کا بہترین خزانہ ہے۔اسکا شُمار الکلائن غزاؤں میں ہوتا ہے جو جسم کی پی ایچ کو درست رکھتی ہے،جسم کو طاقت اور توانائی فراہم کرتی ہے،ہڈیوں کی مضبوطی کو بہتر بناتی ہے،بطور پیشاب آور کام کرتی ہے،اسمیں قبض کُشا خصوصیات پائی جاتی ہیں۔نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے خون کو صاف کرنے میں معاون ہے،اور سانس کی نالی سے بلغم کو باہر نکالتی ہے۔
انجیر میں موجود ریشہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتا،اسکے غیر حل پزیر فائبر قولون کینسر اور چھاتی کے کینسر کے خلاف تحفُظ فراہم کرتے ہیں ،جبکہ حل پزیر ریشہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں،اسمیں موجود کیروٹین کی موجودگی بینائی کو بہتر بناتی ہے،انجیر کے بیچوں میں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں کے خلاف تحفُظ فراہم کرتے ہیں اور قوت مُدافعت کو بہتر بناتے ہیں،
ITD.COM
کی زُبیدہ آپا
فاطمہ شاہ
Bookmarks