Win ITDunya Winner Ranks, ITDunya Eid-al-Adha 2014 Contest
آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
دوستو آج ذوالحجہ کی دو تاریخ ہے یعنی عید الضحٰی میں اب صرف آٹھ دن باقی ہے ، آئی ٹی دنیا منیجمنٹ، ٹیم کی جانب سے آپ سب کو دلی کی گہرائیوں سے عیدالضٰحی مبارک ہو۔
دوستو بڑی عید کے بڑے پُرمسرت موقع پہ ہم لائے ہیں آپ کے لئے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی فورم آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام پہ ونر رینک جیتنے کا بہترین موقع۔
ان شاء اللہ ہر روز کونٹسٹ سیکشن میں پوچھے جائیں گے آسان سوالات اور جو ممبر بھی سب سے پہلے دے گا درست جواب وہ حاصل کرئے گا
آئی ٹی دنیا ونر رینک
اور وہ بھی پورے پندرہ دن کے لئے۔اور یہ تو آپ سب جانتے ہی ہوں گے کہ ونر رینک وی آئی پی رینک کے برابر ہوتا ہے جس کے بعد ایک وی آئی پی ممبر جیسی سہولیات ونر کو حاصل ہوں گی۔
مقابلے کی شرائط:۔
مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ممبر کو فورم پہ رجسٹرڈ ہوئے کم از کم دوماہ کا عرصہ ہوگیا ہو۔
اس مقابلے حصہ ٹیم ممبرز ، وی آئی پی بھی لے سکتے ہیں پر اُن کو ونر رینک نہیں دیا جائے گا۔
جوابات جس تھریڈ میں سوال پوچھے جائیں وہاں ہی پوسٹ کریں اس تھریڈ میں مزید بات چیت ہوسکتی ہے جوابات یہاں پوسٹ نہ کریں۔
جس پوسٹ میں جواب دیں وہ کسی صورت ایڈٹ نہیں کریں بصورت دیگر آپ کا جواب درست تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
جواب ایک ہی بار میں مکمل طور پہ دیں ٹکڑوں میں جواب درست تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
امید ہے ان شاء اللہ یہ مقابلے آپ سب کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا باعث ہوگا، ایک بار پھر آئی ٹی دنیا کی جانب سے دلی عید مبارک۔
اللہ حافظ
Bookmarks