آزاد کی طرف سے آپ سب آٹی دوستوں کو سلام
امید ہے اللہ کے کرم سے سب ٹھیک ٹھاک ہونگے
آج میں آپ کے لیے ایک بہت زبردست تھریڈ لایا ہوں امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا
چلتے ہیں تھریڈ کی طرف
آٹی کے دوستوں کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب آپ اپنے کمپیوٹر کو کی رنگ کے طور پر اپنے ساتھ لیے پھریں گے؟ اگر نہیں سوچا تو اب سوچ لیجئے کیونکہ ناروے کی کمپنی FXI Technologies کی جانب سے اب کمپیوٹر کو ایک یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں مقید کر دیا گیا ہے۔ اس یو ایس بی کو کاٹن کینڈی کا نام دیا گیا ہے۔
اس یو ایس بی میں 1.2GHz پراسیسر ، کواڈ کور جی پی یو ، 1GB ریم ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور ہائی ڈیفینیشن سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ اور آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں گوگل اینڈرائیڈ کا استعمال کیا گیا ہے ، اور سب سے انوکھی بات یہ کہ اس میں میموری کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
اس یوایس بی کی مدد سے آپ اپنے ٹی وی ، ایل سی ڈی ، کمپیوٹر مانیٹر غرض ہر وہ چیز جو سکرین رکھتی ہے اسے اپنا کمپیوٹر بنا سکتے ہیں۔اور اسکے لیے ضروری نہیں کہ وہ ٹچ سکرین ہی ہو، کیونکہ اس یو ایس بی میں بلیو ٹوتھ بھی موجود ہے لہذا آپ اسکے ساتھ ماؤس اور کی بورڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
cotton2 یو ایس بی کمپیوٹر ، چاہیں تو اسے کی رنگ کے طور پر استعمال کریں
کمپنی کے مطابق یہ یو ایس بی 2015 کے وسط میں بازار میں دستیاب ہوگی اور اسکی قیمت 200 ڈالر کے قریب ہوگی۔
میری کوشش ہوتی ہے کے اپنے دوستوں کے لیے نئی نئی انفارمیشن اور نئی نئی چیزیں آپ سے شیئر کروں اگر پسند آئے تو تھینکس کے بٹن پے کلک کرنا مت بھولیے گا
آزاد کو دیں اجازت انشااللہ بہت جلد ہی اک نئے تھریڈ کے ساتھہ ملوں گا. دعا میں یاد
Bookmarks