جلد پر کسی بھی قسم کے داغ دھبے ہوں یا ایکنی یا پمپل ہوں یا جلد مرجھا گئی ہو تو اس کی ایک ہی وجہ ہوتی ہے اور وہ یہ کہ آپ کی توجہ اس جلد کو نہیںمل رہی ہوتی ہے اگر آپ اپنا خیال رکھوگے اپنی غذا کا خیال رکھوگے اپنی جلد کی صفائی روزانہ کروگے تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا
ترکیب
ابٹن بہت اچھا ہوتا ہے جلد کے لئے لیکن اگر آپ ایسا بھی نہ کرسکو تو دودھ کی ملائی روزانہ چہرے پر لگاؤ اور اگر چہرے پر دانے ہیں تو انہیں رگڑنا نہیں ورنہ وہ پھیل جاتے ہیں
اور ہو سکے تو اس ملائی میں بیسن اور لیموں کا رس ملا لو اور ایک ہفتہ لگا کر فرق محسوس کرو اور دیکھو کہ جلد میں کتنی رونق آگئی ہے اور داغ دھبے یا دانے کتنے کم ہوئے ہیں
کوئی بھی چیز لگانے سے داغ دھبےیا دانہ ایک ہفتے میں غائب نہیں ہوتے اس کے لئے مسلسل آپ کو تب تک یہ سب کرنا ہوتا ہے جب تک کے دانے ختم نہ ہوجائیں
اور اگر دانے مکمل ختم ہونے کے بعد یہ ابٹن یا ملائی نہ لگانے پر یہ دانے دوبارہ نکلتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا خون صاف نہیں یا آپ کی غذا میں کمی ہے
اس کے یہ احتیاطیں کرنا ضروری ہیں
پہلی چیز نماز کیونکہ اس سے روح کو سکون ملتا ہے اور پانچ وقت وضو سے چہرے کی صفائی بھی ہوتی ہے جتنا ممکن ہو پڑھیں
دوسری چیز جو کہ اہم ہے وہ ہے پانی ، پانی زیادہ پئیے
وقت پر سوئیں وقت پر جاگیں
اور منفی سوچ سے بچیں
Bookmarks