ahsan khan99 said:
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں امامت کراونے کا شرف خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حاصل ہے جنھوں نے سترہ نمازیں پڑھائیں۔۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے "فاروق" لقب عطا کیا تھا کیونکہ آپ رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام کے بعد مسلمانوں نے پہلی مرتبہ کھلم کھلا نماز ادا کی تھی اور کفار حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے رعب و دبدبہ کے باعث کچھ نا کر پائے ۔۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والے کے نام میں مختلف آراء ہیں ۔ رومان یمانی ، کنانہ ابن بشر تحبیبی اور عبداللہ ابن سبا کے تام مختلف حوالوں میں ملتے ہیں ۔
Bookmarks