آپ نے ترشہ پھل مثلاً لیموں اورمالٹوں کا رس تو کافی استعمال کیا ہوگا لیکن آج ميں آپ کو ان پھلوں کے چھلکوں کے فوائد بتاتى ہوں۔
-1 اگر نہانے کے دوران آپ لیموں کے چھلکوں کو پانی میں شامل کرلیں تو آپ کے بالوں اور جسم سے بہت خوشبو آئے گی۔
-2 اگر آپ پینے کے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال کر فریج میں رکھ دیں تو فریج میں سے خوشبو آئے گی اور پانی کا ذائقہ اچھا ہوجائے گا۔
-3 اگر آپ لیموں اور مالٹے کے چھلکے کو ساشے میں ڈال کر الماری میں رکھیں تو کپڑوں میں سے بہت دلفریب خوشبو آئے گی۔
-4 اگر آپ لیموں کے چھلکوں کو چبائیں تو آپ کی سانسوں سے خوشبو آئے گی۔
-5 لیموں یا مالٹے کے چھلکے کو پانی کے برتن میں ڈال کر رکھنے سے کمرہ خوشگوار خوشبوسے مہک اٹھے گا۔
-6 اگر آپ لیموں کے چھلکوں کو سکھا کر اسے مرغ روسٹ کرنے کے دوران اوپر ڈالیں تو ذائقہ خوشگوار اورلذیذ ہوجائے گا۔
¤вιηт ε нαωα¤
dailypakistan.com
Bookmarks