امید ہے سب دوست بخیریت ہوں گے۔میں جب بھی کچھ نیا پوسٹ کرنا چاہتا ہو ں تو سرچ کرنے سو پتا چلتا ہے کہ وہ کوئی نا کوئی پہلے ہی پوسٹ کر چکا ہوتا ہے۔ ماشا اللہ سے آٹی دنیا اس طرح سے لوگوں میں دنیا جہان کی معلومات پھیلا رہا۔ میں کچھ دنوں سے ایک پاکستانی ایپ استعمال کر رہا تھا۔سوچا آپ لوگوں سے بھی شیئر کر دوں۔یہ ایک مسیجنگ میسنجر ہے۔ایپ کا نام ہے پاک ٹاک۔
پاک ٹاک ایک پاکستانی مسیجنگ ایپ ہے جو کچھ دن پہلے ہی منظر عام پر آئی ہے۔ اینڈرائیڈموبائل فونز کے لیے گوگل پلے سٹور پر
دستیاب ہے۔ اس کی کچھ خصوصیات کاذکر کرتے ہیں۔
نمبر1۔پاک ٹاک کو اینڈرائیڈ موبائل فونز، ٹیبلٹس اور کمپیوٹر میں ویب براوزر سے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا ایڈریس یہ ہے۔
نمبر2۔ پاک ٹاک پر یوزر نیم کی سہولت موجود ہے۔ لوگ آپ کے یوزر نیم سے آپ کو سرچ کر سکتے ہیں ،آپ سے چیٹ کر سکتے ہیں ۔اور آپکا نمبر ان سے پوشیدہ رہے گا۔
نمبر3۔مسیجز میں آنے والی تصویریں اور ویڈیوز فون میموری کے اندر محفوظ نہیں ہوتیں۔تاہم سیٹنگز کے اندر اس آپشن کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
نمبر4۔سمائیلیز کے اندر کچھ اردو جملے اور پاکستانی جھنڈا بھی موجود ہے۔
نمبر5۔ پاک ٹاک کے گروپ چیٹ میں بیک وقت 200 لوگوں کا گروپ بنا کر چیٹ کی جا سکتی ہے۔
نمبر6۔ایک جی بی تک کی وڈیو، لاتعداد تصاویر اور میڈیا فائلز وغیرہ اس کی مدد سے بھیجی اور موصول کی جا سکتی ہیں۔
نمبر7۔سکیوریٹی کے معاملے میں حساس لوگوں کے لیے انکرپٹڈ سیکرٹ چیٹ کا آپشن بھی موجود ہے۔پاک ٹاک چونکہ ٹیلی گرام کے مسیجنگ سرورز سے منسلک سو یہ بات سکیورٹی کے تمام خدشات کو ختم کر دیتی ہے۔
نمبر8۔پاک ٹاک میں پیغامات کی مکمل سکیوریٹی کے لیے انکرپٹڈ سسٹم موجود ہے۔ حتیٰ کہ آپ ایسے میسج بھی بھیج سکتے ہیں جو آگے فارورڈ نہیں کیے جا سکتے۔ پاک ٹاک کے ذریعے پیغامات پر ٹائم سیٹ کیا جا سکتا ہے اور مقررہ ٹائم کے بعد وہ پیغام موصول کرنے والے اور بھیجنے والے کے ان باکس سے خود بخو دڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔
لیں جناب!
Bookmarks