پولینڈ کے ایک ہسپتال کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب ”کامل یورونسکی“ نامی آدمی چلتا ہوا ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا۔ یورونسکی کے سر میں نیزے کی شکل کا لکڑی کا 15 انچ ٹکڑا گھسا ہوا تھا اور اس کا دوسرا سرا اس کی گردن سے ذرا نیچے باہر نکلا ہوا تھا۔
60 سالہ شخص نے نرس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں مرمت کا کام کررہا تھا کہ وہ لکڑی کے اس نوکیلے ٹکڑے پر گر پڑا۔
یہ ٹکڑا اس کی آنکھ کے ذرا نیچے سے اس کے جسم میں داخل ہوا اور گردن کے قریب اس کا ایک سرا باہر نکل آیا۔
یورونسکی اس ٹکڑے سمیت ایکس اے مشین میں بھی پورا نہ آیا اور اسے ایک اور ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ بالآخر ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے لکڑی کا پیس نکال لیا۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق معجزاتی طور پر یورونسکی کی آنکھ محفوظ رہی اور کوئی بڑا نقصان بھی نہیں ہوا۔
¤вιηт ε нαωα¤
dailypakistan.com
Bookmarks