-
15th November 2014, 03:39 PM
#1
~~Dhokla~~کھٹا ڈھوکلا~~
دوستوں میں آج آپ سب کے ساتھ ایک انڈین کھانے کی ترکیب شئیر کررہی ہوں امید ہے آپ سب کو پسند آئیگی
کھٹا ڈھوکلا
اجزا:
ہری مرچ۔۔۔۔ 20عدد،
ہلدی۔۔۔۔ایک چٹکی،
نمک۔۔۔۔ایک چٹکی،
سوجی۔۔۔۔250گرام،
دہی۔۔۔۔250گرام،
مونگ کی دال۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچا،
تیل۔۔۔۔دو کھانے کے چمچے،
فروٹ سالٹ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچا،
تیل۔۔۔۔تین سے چارکھانے کے چمچے،
رائی دانہ۔۔۔ ۔ایک ۔کھانے کا چمچا،
زیرہ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچا،
ہری مرچ۔۔۔۔ایک عدد (کتر لیں)،
کری پتہ۔۔۔۔2عدد،
تِل۔۔۔۔۱یک کھانے کا چمچا۔
ترکیب:
کسی بھی اسٹیل کی تھالی کو ایک چائے کا چمچا تیل سے گریس کریں۔ اسٹیمر کو 2گلاس پانی ڈال کر چولھے پر اُبال لیں۔20 عدد ہری مرچوںکو درمیان سے 2 حصوں میں کر کے تل لیں۔ جب اچھی طرح کرسپی ہو جائیں تو چٹکی بھر ہلدی اور نمک چھڑکیں۔ ایک پیالے میں سوجی، دہی، مونگ کی دال اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر ملائیں اور پھر 15 منٹ تک چھوڑ دیں، پھر اس میں دو کھانے کے چمچے تیل اور 1کھانے کا چمچا فروٹ سالٹ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔پہلے سے گریس تھالی میں مکسچر ڈال کر اسٹیمر میں رکھیںاور 15منٹ اسٹیم کرکے چولھا بند کر دیں۔اس کے بعد ٹرے باہر نکال لیں۔ ایک پین میں 3 سے 4کھانے کے چمچے تیل ڈالیں۔ اس کے بعد اس میں ایک کھانے کا چمچا رائی دانہ، 1کھانے کا چمچا زیرہ، کتری ہوئی ہری مرچ، 2اسٹکس کری پتہ اور1کھانے کا چمچا تِل کا بگھار بنائیں۔ اب ڈھوکلے کو بگھار لگا کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ہرا دھنیا اور پسی ہوئی لال مرچ سے گارنش کریں۔ تلی ہوئی مرچوں اور کوکونٹ چٹنی کے ساتھ نوش کریں۔
(اسٹیمر کی جگہ آپ کوئی سی بھی عام دیگچی استعمال کر سکتی ہیں، جس کے اندر آپ پانی ڈال کر اوپر ایک تھالی رکھ دیں اور تھالی میں ڈوھکلے کا مکسچر ڈال دیں پھر دیگچی کو اچھی طرح ڈھک کر اسٹیم پر ڈھوکلا پکائیے۔
-
15th November 2014, 03:48 PM
#2
-
15th November 2014, 04:53 PM
#3
-
15th November 2014, 08:42 PM
#4
-
16th November 2014, 10:50 AM
#5
-
16th November 2014, 11:09 AM
#6
Namaz k paband raho
-
16th November 2014, 12:31 PM
#7
-
16th November 2014, 12:53 PM
#8
-
19th November 2014, 11:14 AM
#9
شکریہ کمنٹس کرنے اور پسند کرنے کا
the thunder said:
mehtab123 said:
nice sister
azmat tanha said:
good
iqraiqbal said:
nice sharing sister
zaeer.ah said:
nc sester
*tamraiz* said:
nice ...
sahil_jaan said:
-
19th December 2014, 10:37 PM
#10
-
24th December 2014, 03:18 PM
#11
شکریہ
m.hasnain said:
nice sister
-
24th December 2014, 03:27 PM
#12
nice sharing shukria sister
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules
Bookmarks