چالیس سال تک غلاف کعبہ تیار کرنیوالے شیخ رجب المالکی انتقال کرگئ
خانہ کعبہ میں خدمت کا شرف حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے اور غلاف کعبہ بنانے والے شخص کو اگردنیا کا خوش قسمت ترین شخص کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا، چالیس سال تک غلاف کعبہ تیارکرنیوالے شیخ رجب الاسمانی المالکی دنیا فانی سے رحلت فرما گئے ہیں ۔ اخبار’سبق‘ کے مطابق چارعشروں تک غلاف کعبہ تیار کرنیوالے شیخ رجب الاسمانی المالکی دوماہ تک بیماری کی حالت میں رہنے کے بعد سعودی دارلحکومت ریاض کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اُن کو انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں رکھاگیاتھاجہاں اُن کی حالت بہتر ہورہی تھی لیکن اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔رپورٹ کے مطابق شیخ رجب الاسمانی المالکی غلاف کعبہ کی تمام باریکیاں جانتے تھے ، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہرسال حج کے موقع پر 9 ذی الحج کو ہوتی ہے ۔
Bookmarks