Results 1 to 3 of 3

Thread: بھارت کا ’ قابل فخر سپوت‘ دو سال تک قوم کو بے و 

  1. #1
    M.Gulraiz's Avatar
    M.Gulraiz is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd November 2015 @ 01:51 AM
    Join Date
    11 Nov 2014
    Location
    HoMe
    Gender
    Male
    Posts
    215
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Thumbs up بھارت کا ’ قابل فخر سپوت‘ دو سال تک قوم کو بے و 

    Name:  301664-Arunvijaykumar-1415646545-979-640x480.JPG
Views: 82
Size:  76.7 KB
    اگست 2012ء میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں اچانک ایک نوجوان کا چرچا ہونے لگا تھا۔ ریاست کیرالا کے ضلع کوٹایم کے علاقے منی مالا کے رہائشی ارون وجے کمار کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بہ طور سائنس داں کام کرنے کی پیش کش کی ہے مگر اس ملازمت کے لیے اسے بھارتی شہریت ترک کرنا ہوگی جس کے لیے وہ تیار نہیں ہے۔


    ارون کمار کے لیے ناسا کی پیش کش کو جہاں ملک و قوم کے لیے اعزاز قرار دیا گیا وہیں وطن سے اس کی محبت کو بھی سراہا گیا۔ یوں یہ نوجوان راتوں رات ہندوستان میں مشہور ہوگیا۔ ارون کی ذہانت، قابلیت اور حب الوطنی کے اتنے چرچے ہوئے کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اس سے ملاقات کے متمنی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستانی شہریت ترک کرنے میں ارون کے تذبذب کو دیکھتے ہوئے امریکی خلائی ایجنسی ’ ہونہار ‘ بھارتی سپوت کے لیے شہریت سے متعلق اپنے قواعد و ضوابط میں بھی ترمیم کرنے پر راضی ہوگئی تھی۔
    26 سالہ ارون نے دعویٰ کیا تھا کہ ناسا نے اسے ریسرچ سائنٹسٹ کی حیثیت سے ملازمت کی پیش کش کی ہے۔ جنوری 2013 ء میں ارون نے یہ دعویٰ کیا کہ اسے معروف سائنس داں باربرا لسکوف کے زیرنگرانی تحقیقی مقالہ مکمل کرنے کے لیے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) میں داخلہ بھی مل گیا ہے۔ بھارتی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ارون کو اسٹینفرڈ یونی ورسٹی اور کورنل یونی ورسٹی کی جانب سے بھی پی ایچ ڈی کرنے کی پیش کش ہوئی تھی مگر اس نے ایم آئی ٹی کا انتخاب کیا اور وزارت دفاع کی جانب سے ناسا میں ملازمت کی پیش کش قبول کرلی۔
    روزنامہ ’’ دی ہندو‘‘ نے اس نوجوان ’سائنس داں‘ کا انٹرویو بھی کیا جس کا دعویٰ تھا کہ وہ ناسا میں ریسرچ سائنٹسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے خلائی مخلوق کا کھوج لگائے گا۔ انٹرویو کے دوران ارون نے کہا کہ اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اداروں میں کام کرنے سے کوئی دل چسپی نہیں۔ ارون نے سابق صدر اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنس داں عبدالکلام کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا۔ ارون کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کرنے کے دوران اس نے عبدالکلام کے ساتھ باہمی دل چسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔
    وزیراعظم نریندر مودی نے جب اپنے دیش کے اس ’ جینیئس‘ اور ’ محب وطن ‘ نوجوان کے بارے میں سنا تو وہ اس سے ملنے کے مشتاق ہوگئے اور ملاقات کے لیے اسے اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے ارون سے یہ بھی کہا کہ بھارتی خلائی ادارے کے دروازے اس کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
    چند روز قبل یہ انکشاف ہوا ہے کہ ارون نہ تو ناسا کا ملازم ہے اور نہ ہی اسے خلائی ایجنسی کی جانب سے کبھی ایسی کوئی پیش کش ہوئی تھی۔ بھارت کا یہ ’ قابل فخر‘ سپوت دو سال سے پوری قوم کو بے وقوف بنا رہا تھا۔ ارون کا بھانڈا کیرالا کی پولیس نے پھوڑا۔ کیرالا کے پولیس ڈپارٹمنٹ میں آن لائن دھوکا دہی کے کیس نمٹانے کے لیے ایک خصوصی شعبہ قائم ہے۔ مذکورہ شعبے کے اہلکار ارون کے دعووں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے ایم آئی ٹی پہنچے۔ وہاں ان پر انکشاف ہوا کہ یہاں ارون وجے کمار نامی کوئی بھارتی پی ایچ ڈی کا طالب علم نہیں ہے۔
    مزید تفتیش کرنے پر انھیں یہ بھی علم ہوگیا کہ ناسا میں بھی اس نام کا کوئی شخص ملازم نہیں ہے۔ ارون کی اصلیت سامنے آنے کے بعد جہاں عام بھارتی اسے برا بھلا کہہ رہے ہیں وہیں بھارتی ذرائع ابلاغ کی بے پروائی بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے بعد ارون نے بھی اعتراف کرلیا ہے کہ یہ سب جھوٹ تھا، اور اس نے شہرت اور عزت حاصل کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ کو استعمال کیا
    ۔

  2. #2
    hamad158's Avatar
    hamad158 is offline Senior Member+
    Last Online
    16th March 2020 @ 10:58 AM
    Join Date
    05 Mar 2015
    Location
    faislabad,punja
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    162
    Threads
    16
    Credits
    50
    Thanked
    3

    Default

    hahahaha jho0t sy khush h0ny waly l0g

  3. #3
    Ikram22's Avatar
    Ikram22 is offline Advance Member
    Last Online
    28th January 2023 @ 03:59 PM
    Join Date
    13 Nov 2013
    Location
    Fata bajaur
    Gender
    Male
    Posts
    1,766
    Threads
    84
    Credits
    136
    Thanked
    56

    Default

    hahaha
    ────○█Ikram█○───

Similar Threads

  1. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 9th February 2016, 12:34 PM
  3. خلاصہ قرآن (گیارواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 5
    Last Post: 5th June 2014, 05:24 PM
  4. اسلام میں تفریح اور کھیل کا تصور
    By SHonas in forum General Knowledge
    Replies: 17
    Last Post: 18th December 2013, 12:06 PM
  5. کالج میں پہلا دن میرا
    By Sultana in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 80
    Last Post: 18th October 2013, 02:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •