میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پھلے تیرا نام لکھا تھا
میں وہ اسم عظیم ہوں جس کو
جن و ملک نے سجدہ کیا تھا
میں وہ صبر صمیم ہوں جس نے
بار امانت سر پہ لیا تھا
تو نے کیوں میرا ہاتھ نہ پکڑا
میں جب رستے سے بھٹکا تھا
پھلی بارش بھیجنے والے
میں تیرے درشن کا پیاسا تھا
ناصر کاظمیی
Bookmarks