اسمارٹ فون کے ہوتے ہوئے ہم جب چاہیں انٹرنیٹ کی وسیع دنیا کی سیر کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ اگر وائی فائی کنکشن دستیاب نہ بھی ہو تو ہم موبائل ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔ اکثر لوگ انٹرنیٹ پیکیج سبسکرائب کروا لیتے ہیں تاکہ جہاں بھی رہیں، فون پر انٹرنیٹ دستیاب ہو۔ لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ فون کسی بچے کے ہاتھ میں ہو، وہ کوئی گیم کھیلنے میں مگن ہو اور گیم پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کے ذریعے وہ انٹرنیٹ پر چلا جائے۔ اس طرح آپ کے پیکیج کی لمٹ جلد پوری ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ عام سی بات ہے کہ آپ کا فون کسی اور کے ہاتھ میں ہو اور وائی فائی کنیکشن دستیاب ہو تو وہ باآسانی انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو کر آپ کے فون پر انٹرنیٹ استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ ہماری اجازت کے بغیر کوئی دوسرا ہمارے ٹیبلٹ یا فون پر انٹرنیٹ استعمال کرے۔
اسی ضرورت کے پیش نظر ’’انٹرنیٹ (ڈیٹا/وائی فائی) لاک‘‘ نامی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے آپ وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں یا کسی ایک پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں۔ یعنی ان کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے ضروری ہو گا کہ پہلے وہ پاس ورڈ ٹائپ کیا جائے۔
Bookmarks