وٹس ایپ پر جلد ہی وائس کال بھی ممکن ہوسکے گی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے بہت
جلد وائس کالز کی سہولت متعارف کروائے جانے کی اُمید ہے۔
وٹس ایپ پر وائس کال کی سہولت کے متعلق افواہیں کافی عرصے سے گردش میں تھیں۔ گو کہ ابھی
تک یہ خبر حتمی طور پر کنفرم نہیں ہوئی مگر حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ دلچسپ سکرین شاٹ میں اس ایپلیکیشن کے وائس فیچرز کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔
وٹس ایپ اب تک دو بنیادی ورژن میں دستیاب ہے جس میں سے ایک پلے سٹور میں جسے ہر کوئی اپنی ڈؤائس پر استعمال کر رہا ہے۔ جبکہ دوسرا براہِ راست کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ چھپ چھپا کر اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ بھی جاری ہو۔ سامنے آنے والے لیک سکرین شاٹ کو دیکھ کر واضح اندازہہوتا ہے کہ اس سلسلے پر کام جاری ہے۔ سکرین شاٹس سے جو بات سامنے آئی ہو وہ یہ کہ پوری کال کرنے کی فعالیت چیٹ فنگشن سےبالکل الگ ہے۔ ڈائلنگ ، کال لوگ، رابطوں اور کالسٹیٹس کے لیے بھی الک سکرین ہوگی۔ وٹس ایپ میں شامل کی جانے والی یہ سہولت مفت میں دستیاب ہوگی یا اس کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی اس بارے میں بھی ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امید ہے کہ جلد ہی ان تمام سوالات کے جواب ہمارے سامنے ہونگے۔
Bookmarks