صابن کا استعمال صفائی کیلئے اور جراثیموں سے نجات حاصل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے لیکن آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض خاص صورتوں میں صابن جراثیموں کا گڑھ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر صابن گیلا ہے یا اس پر جھاگ جمع ہے تو جان لیں کہ اس جھاگ میں بیکٹیریا بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ اس صابن کو استعمال کرنے کیلئے پہلے اسے پانی کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں اور پھر جھاگ بنائیں۔ اگر آپ کو گھر سے باہر کہیں واش روم استعمال کرنا پڑے تو یہ احتیاط ضرور کریں اور دونوں ہاتھوں کو مَل مَل کر تقریباً 20 سے 30 سیکنڈ تک اچھی طرح دھوئیں
پریشانی کی ضرورت نہیں کیونکہ عام طورپر سب لوگ ایک جیسے جراثیموں کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں البتہ کمزور قوت مدافعت والے لوگوں کو چاہیے کہ صابن کو استعمال کرنے سے پہلے اس پر اچھی طرح پانی بہائیں اور خصوصاً جھاگ کو ختم کریں۔ صابن کو کبھی بھی گیلی جگہ نہ رکھیں بلکہ ایسی جگہ رکھیں جہاں یہ جلد از جلد خشک ہوجائے
Bookmarks