Results 1 to 4 of 4

Thread: اشتہار… (السلام علیکم ۔ طلحہ السیف)

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default اشتہار… (السلام علیکم ۔ طلحہ السیف)

    خبردار!
    دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، اس لئے فوری طور پر اطلاع کیجئے!
    ٭ اگر کوئی شخص قتل و غارت کرتا نظر آئے
    لیکن ذرا رُکیے! اگر قتل کرنے والا باریش نہیں…
    اگر پشتو نہیں بولتا یا پشتونوں کے علاقے میں آمدورفت نہیں رکھتا…
    اگر اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے…
    یا کسی لسانی گروہ سے…
    اور اگر یہ قتل کراچی میں ہو رہا ہے یا غیرت کے نام پر کہیں بھی یا بلوچستان میں علیحدگی کے نام پر یا پنجاب میں سیاست اور دشمنی کے نام پر تو ہرگز اطلاع نہ کیجئے گا…مندرجہ بالا قتل دہشت گردی کے زُمرے میں نہیں آتے…
    لہٰذا اگر آپ نے ایسے کسی قتل کی اطلاع اشتہار میں درج انسداد دہشت گردی ادارے کے نمبر پر کی تو آپ کے خلاف غلط اطلاع دینے پر قرار واقعی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے…
    ٭ اگر آپ سنیں کہ کوئی شخص قتل و غارت،مار دھاڑ پر اُکسا رہا ہے،کسی کو مارنے کی ترغیب دے رہا ہے تو فوراً اطلاع کیجئے…
    لیکن…
    احتیاط!…پہلے تحقیق کر لیجئے کہ اُکسیایا کس مد میں جا رہا ہے؟…
    اگر ایسا لسانیت،عصبیت،قومیت،سیاسی وابستگی،خاندانی دشمنی،ٹارگٹ کلنگ کے طور پر یا بھتہ وقت پر ادا نہ کرنے کی پاداش میں یا سیاسی مفادات کے حصول کے لئے حالات خراب کرنے کی غرض سے یا محض تفریحِ طبع کرے لئے کیا جا رہا ہے تو ہرگز فون کرنے کی زحمت نہ کریں۔مندرجہ بالا امور ادارے کے دائرۂ عمل سے خارج ہیں…
    ٭ اگر کہیں مجرمانہ سرگرمی نظر میں آئے تو فوراً خبر کیجئے! یہ آپ کا لازمی فریضہ ہے…
    لیکن…
    یہاں بھی احتیاط کا دامن نہ چھوٹنے پائے…
    ڈکیتی، راہزنی،چوری،عصمت دری،ناجائز قبضہ،عورتوں کو ننگا پھرانا، اغوا، بھتہ خوری،ملاوٹ،چور بازاری، حرام اشیاء کی خرید و فروخت،جعلی ادویات کا دھندا، منشیات فروشی، شراب نوشی، بدکاری کا اڈہ چلانا،بے حیائی اور بدکاری کے لئے عام ترغیب، ٹیکس چوری، بجلی چوری، گیس چوری، وغیرہ امور عامہ جرائم کی فہرست سے خارج ہیں، ان کی اطلاع کرنے والا نتائج کا خود ذمہ دار ہو گا…
    ٭ امن عامہ کی خاطر لاؤڈسپیکر کا غلط استعمال قابل دست اندازی ادارہائے سرکاری ہے…
    اس لئے جس کو لاؤڈسپیکر کا غلط استعمال کرتا دیکھیں مثلاً دینی تقریر،محفل حسن قراء ت وغیرہ فوراً سرکار کے علم میں لائیں…
    ضروری وضاحت: گانے بجانے کے پروگرام، شادی ہالوں میں کان پھاڑ میوزک،گاڑیوں کے دیوہیکل بفر،میوزیکل نائٹ شو، اس قانون سے مستثنیٰ ہیں اگرچہ مریضوں کو تکلیف دیں،نمازیوں کی عبادت خراب کریں اور گھروں میں سونے نہ دیں…
    ٭ کوئی شخص ’’جہاد‘‘ کی بات کرتا نظر آئے یا ’’ جہاد‘‘ سے ملتا جلتا کوئی لفظ مثلاً جہاز وغیرہ کسی کی زبان سے سنیں تو فوراً اطلاع کریںالبتہ قلم کا جہاد،زبان کا جہاد اور دیگر درجنوںاقسام ہائے جہاد مستثنیٰ ہیں ۔پہلے غور سے سنیں پھر اطلاع کریں۔
    ٭اگر آپ نے کسی ایسے شخص کا قرضہ ادا کرنا ہے جس کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے ہے تو فوراً اسے گرفتار کرا دیجئے،آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔مفاد عامہ کے اس قانون سے ہر شہری فائدہ اُٹھا سکتا ہے…
    ٭ ہاں! یہ احتیاط لازمی ہے کہ وہ کالعدم تنظیم حکومت پنجاب کی پسندیدہ نہ ہو ورنہ معاملہ اُلٹا پڑ سکتا ہے…
    ٭کالعدم تنظیموں کے اَرکان ہنستے کھیلتے نظر آئیں ،ان میں سے کوئی شادی کرتا یا شادیوں میں شرکت کرتا نظر آئے،کسی نے نیا لباس،قیمتی جوتا، چمکدار گھڑی یا بیش قیمت شال یا جیکٹ پہن رکھی ہو،زیادہ کھانا کھا رہا ہو یا …
    سکون سے سانس لیتا نظر آ جائے تو فوراً فون اٹھائیے اور نمبر ملائیے۔سماج دشمن عناصر کو مزے کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتاالبتہ کالعدم پی پی پی،کالعدم امن کمیٹی، کالعدم سپاہ محمد، کالعدم بی این پی، کالعدم بی ایل اے وغیرہ اس قاعدے سے مستثنیٰ ہیں…
    ٭اگر آپ کی مسجد کے امام صاحب جنت کی ترغیب دیتے ہیں اور حوروں کا تذکرہ اکثر و بیشتر کرتے رہتے ہیں تو اس بات کو نظر انداز نہ کیجئے! خطرے کی گھنٹی کو محسوس کریں،کان کھلے رکھیں،ہو سکتا ہے اشارے کنائے میں کسی نمازی نوجوان کو خود کش حملے کے لئے ترغیب دی جا رہی ہو۔عطاء الحق قاسمی نے لکھا ہے کہ حوروں کا اس طرح کا تذکرہ نوجوانوں کے جذبات بھڑکاتا ہے۔معتبر ہے ان کا فرمایا ہوا۔لہٰذا ایسے اماموں پر نظر رکھیے…
    ٭اگر آپ کے امام صاحب جمعہ کے بیان میں یا درسِ قرآن میں جہنم سے زیادہ ڈراتے ہوں تو بھی اطلاع کیجئے۔عوام الناس کو ڈرانا دہشت گردی کے زمرے میںآتا ہے۔خصوصاً ایسے شخص کی طرف سے جس کی داڑھی ہو اور سر پر ٹوپی یا پگڑی…
    ٭ اپنے گھروں پر نظر رکھیے: ایسا نہ ہو کوئی دہشت گرد آپ کے گھر میں پل رہا ہو اور آپ کو اس کا علم بھی نہ ہو۔اگر آپ کا بچہ اچانک نماز پڑھنے لگا ہے۔داڑھی رکھنے کا کہہ رہا ہے۔فون کا استعمال کم کر دیا ہے،نائیٹ پیکج اچانک ختم کر دئیے ہیں،آپ سے جیب خرچ کم لینے لگا ہے،مدرسہ میں پڑھنے کا کہنے لگا ہے،آوارہ گردی ترک کر دی ہے اور مسجد میں زیادہ آنے جانے لگا ہے۔ لڑکیوں کو تاڑنا چھوڑ دیا ہے اور نظر جھکانے لگا ہے۔آپ سے اور دوسروں سے اچانک تمیز سے بات کرنے لگا ہے ۔بک بک کی عادت ترک کر دی ہے اور خاموشی پسند ہو گیا ہے،سگریٹ پیتا تھا اچانک چھوڑ دیا ہے یا ایسی کوئی بھی اچانک ’’اچھی ‘‘تبدیلی آپ کو اس میں محسوس ہونے لگی ہے تو ہوشیار ہو جائیے!
    یقیناً آپ کا بچہ شدت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے۔اس کی فوراً اصلاح کیجئے اور تمام متروکہ عادات بحال کرائیے اور اگر آپ کی کوشش بار آور ثابت نہ ہوں تو اس کے بہتر مستقبل کے لئے اسے ہمارے حوالے کر دیجئے…
    ٭ تین چیزیں ہر حال میں مشکوک اور قابل نفرت ہیں۔انہیں ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھنے اور ان سے دور رہیے۔مولوی ،مدرسہ اور جہاد ۔جہاں نظر آئیں کان کھڑے کر لیجئے۔ناک سکیڑ لیجئے،منہ سے جھاگ نکالئے اور زور زور سے چِلّائیے۔طریقہ سمجھ نہ آئے تو کسی بھی ٹی وی مذاکرے میں حکومت اور پی پی پی کے نمائندگان کو دیکھ لیجئے۔اگر آپ ٹی وی نہیں دیکھتے تو گلی کے کتے سے طریقہ سیکھ لیجئے۔ویسے اگر آپ ٹی وی نہیں دیکھتے؟ تو آپ خود مشکوک آدمی ہیں احتیاط کیجئے…
    وارننگ…
    اگر آپ کا تعلق کسی کالعدم دینی جماعت سے ہے، آپ جہاد کا نام لیتے ہیں ،مجاہدین کی خدمت کرتے ہیں،جہاد کی دعوت دیتے ہیں،نبی کریم ﷺ کی جہادی سیرت کا بیان کرتے ہیں،صحابہ کرام کے مجاہدانہ کارنامے سناتے ہیں،شہداء کرام اور اسیران اسلام کے گھرانوں کی معاونت کرتے ہیں،کشمیری مسلمانوں کا درد روتے ہیں، ہندوستان سے دشمنی کی بات کرتے ہیں،پاکستان کے تحفظ اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے لڑنے کی بات کرتے ہیں،اگر آپ کی داڑھی ہے،ٹوپی پہنتے ہیں،مدرسے سے تعلق رکھتے ہیں اور اس تعلق پر فخر کرتے ہیں۔
    تو آپ کے لئے آخری موقع ہے…سخت قوانین آپ کے منتظر ہیں اور آپ کے بنیادی حقوق بھی معطل ہیں۔
    یہ سب چھوڑ دیجئے ورنہ آپ کو نہیں چھوڑا جائے گا
    اور اگر آپ شوقیہ قاتل ہیں،ٹارگٹ کلر ہیں،ڈاکو ہیں،اغواکار ہیں،بھتہ خور ہیں، ریپ کے شوقین ہیں، معصوم بچوں کے قاتل ہیں،دودھ ،گوشت،ادویات اور اشیائے خورونوش میں حرام اور مضر صحت ملاوٹ کے مرتکب ہیں،قومی غدار ہیں،دشمنوں کے ایجنٹ اور یار ہیں،پاکستان توڑنے اور جلانے کی باتیں کرتے ہیں،قومیت کے نام پر ہزاروں کے قاتل ہیں،امن کے دشمن ہیں اور بد امنی کے علمبردار ہیں، قومی خزانے کے دشمن ہیں،قرضہ چور ہیں،کرپٹ ہیں، بدمعاش ہیں، ناجائز قبضوں کے لئے غنڈے پا لتے ہیں اور لوگوں کی زمینیں ہڑپ کرتے ہیں تو اگلے دو سال مکمل اطمینان ،پوری توجہ اور بے فکری سے اپنے یہ کام جاری رکھیے!
    حکومت فی الحال ضروری کام میں مصروف ہے
    ٭…٭…٭
    اگر آپ کو میرا یہ کالم مزاحیہ اور غیر حقیقی لگ رہا ہے تو یہ خبر پڑھ لیجئے:
    ’’وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ پر عمل روکنے کی ہدایت جاری کر دی‘‘…
    صولت مرزا سو سے زائد پاکستانی شہریوں کا قاتل ہے،اسے سزائے موت سنائے ہوئے دس سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے،اس کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں سرکاری اور سیکیورٹی اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں۔اس کی تمام اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں، صدر مملکت اس کے ڈیٹھ وارنٹ پر دستخط بھی کر چکے ہیں،پھر کیا فرق پڑتا ہے؟
    صولت مرزا کی داڑھی نہیں،وہ جہاد کا نام نہیں لیتا اور اس کی پھانسی سے الطاف حسین ناراض ہو کر کراچی میں آگ لگا دے گا۔
    پاکستان کے امن کی خاطر قربانی دینے والی ’’ جہادی جماعتوں‘‘ پر شیر کی طرح دھاڑنے والے نواز شریف پاکستان کے امن کے بدترین دشمن الطاف حسین کے سامنے بکری کیوں بن گئے ہیں؟
    دربار میں بیٹھ کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرانے والا ظالم زمانہ حجاج بن یوسف ایک بار ایک باغی عورت’’غزالہ‘‘ سے لڑنے خود لشکر لے کر نکلا اور مقابلے سے بھاگ کھڑا ہوا۔کچھ عرصہ بعد اس نے حسب عادت ایک دیہاتی بدو کے قتل کا حکم صادر کیا تو اس نے یہ اشعار کہے…بلا ترجمہ یہ اشعار ’’شیر‘‘ وزیر اعظم کی نذر…ترجمہ عطاء الحق قاسمی یا کسی حاشیہ بردار سے کروالیں:
    اسد علی وفی الحروب نعامۃ
    فتخاء یفتخ من صفیر الصافر
    ھلا برزت علی غزالۃ فی الوغاء
    وقد کان قلبک فی جناح الطائر
    حجاج پھر بھی بہتر تھا عورت سے تو ڈرا تھا…آپ تو ایک…الطاف حسین … سے ڈر گئے…
    ٭…٭…٭

  2. #2
    Zahidkpr is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2023 @ 10:40 AM
    Join Date
    07 Apr 2013
    Gender
    Male
    Posts
    541
    Threads
    32
    Credits
    455
    Thanked
    46

    Default

    Baat to such ha magar???

    Kis ne likha mazmon btana yar.

  3. #3
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    جزاک اللہ

  4. #4
    Join Date
    22 Oct 2007
    Location
    Peshawar
    Posts
    806
    Threads
    18
    Credits
    1,146
    Thanked
    9

    Default

    متفق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Similar Threads

  1. چائے ۔ تاریخ فوائد نقصانات
    By jinnah33 in forum General Knowledge
    Replies: 5
    Last Post: 12th November 2016, 12:43 AM
  2. Raja gid
    By Laique Shah in forum Baat cheet
    Replies: 1
    Last Post: 10th November 2015, 05:30 PM
  3. Jazz And Telenor Free Net With Downloading By Abdulnasirj
    By abdulnasirj in forum All Networks Free Internet Tricks
    Replies: 71
    Last Post: 2nd November 2014, 04:09 PM
  4. ♥♥Win ITD Winner Ranks♥♥ Asia Cup Cricket Challenge
    By Net-Rider in forum Contest Section
    Replies: 509
    Last Post: 20th March 2012, 09:22 AM
  5. دیا جلائے رکہنا ہے
    By Friend_Sania in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 3
    Last Post: 15th August 2011, 11:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •