السلام علیکم
دوستو اکثر ہمارے ساتھ یہ شغل ہو جاتا ہے کہ ہم موبائل کیمرے سے کوئی ویڈیو بناتے ہیں اور جب اسے پی سی میں چلا یا جاتا ہےتو وہ جس اینگل میں بنائی جاتی ہے اس میں نہیں چلتی یعنی اگر 90 ڈگری میں بنائی ہے تو وہ 180 ڈگر ی میں چلتی ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وی ایل سی پلئیر کی ایک زبردست ٹرک ہے جس سے آپ کسی بھی ویڈیو کو اپنی مرضی سے کسی بھی اینگل پر روٹیٹ کر سکتے ہیں
مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ ٹرک بہت پسند آئے گی
سب سے پہلے وی ایل سی پلئیر اوپن کریں
جو موو ی روٹیٹ کرنی ہے اسے اوپن کریں
پھر ٹولز میں جائیں ایفیکٹ اینڈ فلٹر کے آپشن پر کلک کریں
ویڈیو ایکفیکٹ کے ٹیب کو کلک کریں اور پھر ٹرانسفارم پر چیک کا نشان لگائیں اور نیچے روٹیشن کا مینیو اوپن کریں اور اپنی مرضی کے اینگل پر کلک کریں
موسٹلی 90 ڈگری پر ہی روٹیٹ کی جاتی ہے
پھر دیکھیں اس میں ٹرانسفارم پر کلک کریں اور 90 ڈگری روٹیشن سلیکٹ کر کے اوکے کر دیں
پھر آپ دیکھیں گے کہ ویڈیو 90 ڈگری پر روٹیٹ ہو چکی ہے
Bookmarks