سورہ کوثرکے فضائل
سورہ کوثر 129دفعہ صبح وشام پڑھ کر برکت والی تھیلی پردم کردیں۔اور جب بھی پیسے رکھیں اورنکالیں تو ایک دفعہ سورہ کوثرمعہ تسمیہ پڑھ لیں۔ سورہ کوثرمیں کفایت ہے، کفالت ہے، اور برکت ہے اور حفاظت ہے۔سورہ کوثر پڑھنے سے 3دفعہ عظیم الشان صحابہ کرام کی زیارت۔سورہ کوثرتووہ سورت ہے جس کو پڑھنے سے مدینے والے ﷺ کی زیارت ہوجاتی ہے۔سورہ کوثرمیں کفایت ہے۔ایک روٹی اگر3کو پوری ہوجائیں اور9روٹیاں بھی 3کو پوریاں نہ ہوں توکیا خیال ہے یہ کفایت ہے۔تھوڑی دولت ہوں مگرساری زندگی خوشحال گزرے اس کو کفایت کہتے ہیں۔آپکا رزق کوئی اور بھی کھاتا ہے سورہ کوثرپڑھنے سے اس سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔سورہ کوثرمیں کفایت ہے، کفالت ہے، اور برکت ہے اور حفاظت ہے۔
ایک برکت والی لکڑی الماری کاواقعہ۔ جس میں رکھی جانے والی چیزیں محفوظ رہتی ۔ اس برکت والی الماری کا رازسورہ کوثرتھا۔ایک شادی کااحوال جب مہمان بہت زیادہ ہوگئے اور کھاناکم ۔ سورہ کوثرپڑھنے سے کھانا سب لوگوں نے کھانا کھا بھی لیا اور بچ بھی گیا۔سورہ کوثرحضورپاک ﷺ کی شان میں نازل ہوئی۔آج سب کمانے والے ہیں مگرکفایت نہیں ہے۔اللہ والوں یہ کفایت حاصل کرلو، یہ برکت حاصل کرلو۔
حضرت خواجہ حسن بصریؒ کے ہاں فقراء ، اللہ کے دوست، غریب فقیرسب آکرلنگرکھاتے تھے۔ حضرت خواجہ حسن بصریؒ نے لنگرپکانے والے کو حکم دیاہوا تھا کہ لنگرکھلاتے وقت سورہ کوثرپڑھتے رہولنگرکبھی ختم نہیں ہوگا۔ ان کے لنگرکی بنیادسورہ کوثرتھی۔ نہ چندہ تھا نہ دھندہ تھا صرف اللہ کا ایک بندہ تھا۔ سورہ کوثر 129دفعہ سورہ کوثرپڑھنا کبھی نہ بھولنا۔ سورہ کوثریقین کے ساتھ پڑھنا، بے یقینی کے ساتھ نہ پڑھنا، جوملے گا یقین کے ساتھ ملے گا۔بظاہرتمہیں کوئی فائدہ ملتے نظرنہیں آتا توسمجھنا تمہارے یقین میں کمی ہے۔ سورہ کوثرمیں کفایت ہے، سورہ کوثرمیں کفالت ہے اور سورہ کوثرمیں برکت ہے۔
بعض دفعہ مال زیادہ ہوتا ہے بندہ سمجھتا ہے کہ سورہ کوثرغریب کے لیے ہے۔ پل میں بادشاہ، فقیر، فقیرسے مفلس، مفلس سے تنگدست، تنگدست سے ذلیل ہوتے دیرنہیں لگتی۔
surah kausar
Bookmarks