Results 1 to 12 of 12

Thread: موسم سرما میں حسن کی حفاظت اب کوئی مسئلہ نہ

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default موسم سرما میں حسن کی حفاظت اب کوئی مسئلہ نہ

    جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہے سردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کیلئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو بڑے سپون گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں

    دور حاضر میں ہر کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ جوان اور دلکش جلد صنف نازک کا بہترین زیور ہے‘ جلد دل کی طرح اور دماغ کی طرح کشادہ نہیں ہوسکتی لیکن جوان‘ صحت مند‘ نرم و ملائم اور خوبصورت جلد ہر خاتون کا سرمایہ ہے حسین نظر آنا ہر عورت کا خواب ہے‘ اسی لیے خواتین میں اپنی جلد کی حفاظت کا رجحان خاصا ہے اب موسم سرما شروع ہے اور یہ ایسا موسم ہے جس میں کم و بیش ہر کسی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جلد کا خشک ہونا‘ ہونٹوں کااور ایڑیوں کا پھٹنا‘ ہاتھوں کی کھال کا اترنا‘ انگلیوں کا سوجنا وغیرہ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے مفید مشوروں سے آگاہ کریں گے جن پر عمل کرکے آپ جلد کے مسائل سے باآسانی نمٹ سکیں گے۔
    جلد نرم و ملائم کرنے کا ٹوٹکہ: سردیوں میں جلد کا خشک ہونا ایک عام سی بات ہے اور یوں تو خشکی کا اثر تمام جسم پر ہی ہوتا ہے لیکن ہاتھ اورچہرہ کھلے رہنے کے باعث زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس کیلئے اگر رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب‘ گلیسرین‘ لیموں کا رس برابر مقدار میں تینوں اور تھوڑا ساروغن بادام یا زیتون باہم ملا کر رکھ لیں اور اس کو ہاتھ اور منہ پر لگائیں۔ اس سے خشکی نہیں ہوگی اور جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔
    زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا ذریعہ: بدن کی جلد کی حفاظت کیلئے نہانے سے پہلے بے بی آئل یا کسی اور آئل کے چند قطرے پانی میں ڈالیں اور اس کے ساتھ ساتھ کسی اچھے آئل سے جلد کا مساج کرکے نہانا بھی بہتر ہے۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ پانی زیادہ گرم نہ ہو‘ زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ بیسن سے نہانا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ بیسن کو دودھ یا دہی کے ساتھ ملا کر لیپ کرلیں یہ ایک بہترین کلینر کاکام دیتا ہے۔
    گھٹنوں اور کہنیوں کو نظر انداز نہ کریں ان حصوں پر باقاعدگی سے تیل سے مساج کریں۔ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈکریم کا مساج کریں۔ یہ عمل دن میں تین سے چار مرتبہ کیا جاسکتا ہے۔
    صابن کا کم استعمال: سردیوں میں صابن کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ قدرتی نمی کو کم کرتا ہے۔ چہرے کے لیے آپ بیسن بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ چہرے پر بیسن کا لیپ کریں جب خشک ہونے لگے تو ہاتھوں کو گیلا کرکے مساج کرتے ہوئے اتار دیں اس سے جلد فریش ہوجاتی ہے۔
    ہونٹوں کی حفاظت کا لاجواب نسخہ: اب باری آتی ہے ہونٹوں کی جو ہمارے چہرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یوں تو سردی میں سب لوگوں کے ہونٹ خشک رہتے ہیں لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے ہونٹ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ان کو چاہیے کہ لپ پام کا استعمال کریں۔ ہونٹوں پر زبان نہ پھیریں‘ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں کا بالائی سے مساج کریں اور دن میں زیتون کے تیل سے مساج کریں اس کے علاوہ ناریل اور بادام کا تیل برابر مقدار میں ملا کر ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔
    سردیوں میں ایک بڑا مسئلہ ایڑیاں پھٹنا ہے جو ناصرف تکلیف کا باعث ہوتی ہیں بلکہ بدنما بھی معلوم ہوتی ہیں اور کام کرنا بھی دشوار ہوتا ہے یوں تو بازار میں کئی طرح کی کریمیں دستیاب ہیں لیکن کچھ صدیوں پرانے طریقے بھی چلے آرہے ہیں۔ جو سستے ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ مؤثر اور مفید بھی ہیں۔ چار چمچ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس‘ دو چٹکی پسی ہوئی پھٹکڑی ملائیں اور دن میں دو تین بار پھٹی ایڑیوں پرلگائیں۔ رات کو گرم پانی میں نمک اور ایک چمچ سرسوں کا تیل ملالیں۔ دس منٹ دونوں پیروں کو اس میں رکھیں پھر جھانوے یا نرم برش سے صاف کریں۔ موزے پہن کر سوجائیں۔ صبح پاؤں دھولیں‘ اس کے علاوہ موم اورصابن ملا کر گرم کریں اور پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔
    سردیوں میں ہاتھوں کی جلد کی حفاظت: جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہے‘ سردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کیلئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو بڑے سپون گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔ پانی کاکام کم کریں یا دستانے استعمال کریں۔
    سردیوں میں انگلیوں کا سوجنا بھی بڑا مسئلہ ہے اور انگلیوں میں درد بھی ہوتی ہے اس کیلئے آٹا چھاننے سے جو بھوسی نکلتی ہے اس میں نمک ملا کر پانی میں جوش دیں پھر جب پانی قدرے ٹھنڈا ہوکر نیم گرم رہ جائے تو اس میں پانچ منٹ ہاتھ ڈال کر رکھیں پھر نکال کر دھولیں اور کریم لگائیں جس طرح ہم چہرے‘ ہاتھ‘ پاؤں کی جلد کا موسم سرما میں خیال کرتے ہیں تو سر کی جلد بھی توجہ چاہتی ہے۔ اکثر اس موسم میں خشکی بڑھ جاتی ہے بال روکھے اور بے جان معلوم ہوتے ہیں اس کیلئے بھی آپ کیلئے مفید ٹوٹکے حاضر ہیں:۔
    بال قدرتی طریقے سے سکھائیں‘ ڈرائر کا استعمال کم کریں۔ چنبیلی کے تیل میں ایک لیموں کا رس ملا کرسر کی اچھی طرح مالش کرکے آدھ گھنٹہ بعد بال دھولیں۔ دہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر سر دھونے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ دہی خشکی کو کم کرتا ہے لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ کچھ لوگوں کو دہی کے استعمال سے خشکی بڑھ جاتی ہے اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوتو دہی استعمال نہ کریں۔یہ سب جاننے کے بعد کچھ ایسے ٹوٹکوں کا ذکر بھی ضروری ہے جس سے آپ خود کو سردی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ رات سونے سے قبل گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے سردی میں افاقہ ہوتا ہے۔
    ادرک کا رس اور شہد ایک چمچ پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پودینہ اورادرک کا جوشاندہ بھی فائدہ دیتا ہے۔
    دھوپ سینکیں مگر احتیاط کے ساتھ: اس موسم میں ہرکوئی جاڑوں کی دھوپ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ دھوپ سینکنا نقصان دہ ہے‘ اگر آپ کو سردی زیادہ لگ رہی ہے اور آپ سن باتھ لینا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ سن سکرین لوشن ضرور لگالیں۔ اس سے آپ کی جلد سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رہے گی اور آپ دھوپ بھی سینک لیں گے۔ اگر ان آسان اور مفید ٹوٹکوں پر آپ عمل کریں گے تو اس موسم سرما میں حسن کی حفاظت کرنا آپ کیلئے کوئی مسئلہ نہیں۔



  2. #2
    Azmat Tanha's Avatar
    Azmat Tanha is offline PAKISTAN
    Last Online
    13th September 2023 @ 01:51 PM
    Join Date
    13 Oct 2014
    Location
    Kpk Ganderi Tal
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    2,113
    Threads
    142
    Credits
    1,081
    Thanked
    264

    Default

    Good
    Ku mangty ho mannaty oro k darbaar say iqbal

    Wo kunsa kam hai jo hota nahi tery parwardegar say

  3. #3
    Rashidiqbalp is offline Member
    Last Online
    7th March 2015 @ 10:30 AM
    Join Date
    15 Jan 2015
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    462
    Threads
    2
    Thanked
    29

    Default

    Good

  4. #4
    Rashidiqbalp is offline Member
    Last Online
    7th March 2015 @ 10:30 AM
    Join Date
    15 Jan 2015
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    462
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    29

    Default

    gud

  5. #5
    FahadIqbal25 is offline Member
    Last Online
    23rd August 2019 @ 06:08 PM
    Join Date
    11 Jan 2015
    Location
    thandkoi swabi
    Gender
    Male
    Posts
    1,108
    Threads
    62
    Thanked
    112

    Default

    nice good

  6. #6
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default

    Buhat achi

  7. #7
    Fazalking098's Avatar
    Fazalking098 is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 02:09 PM
    Join Date
    14 Jan 2015
    Location
    Khuzdar
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,087
    Threads
    98
    Credits
    560
    Thanked
    53

    Default

    nice

  8. #8
    heartsoul is offline Senior Member+
    Last Online
    17th May 2015 @ 10:03 AM
    Join Date
    03 Feb 2015
    Gender
    Female
    Posts
    105
    Threads
    1
    Credits
    702
    Thanked
    12

    Default

    nice good

  9. #9
    kiran.meyo is offline Senior Member+
    Last Online
    14th June 2015 @ 07:08 AM
    Join Date
    27 Feb 2015
    Age
    34
    Gender
    Female
    Posts
    50
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    good

  10. #10
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  11. #11
    iPhone iOS is offline Member
    Last Online
    11th July 2017 @ 08:01 PM
    Join Date
    05 Jul 2014
    Gender
    Male
    Posts
    352
    Threads
    20
    Thanked
    42

    Default

    good sharing carryon

  12. #12
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    14th April 2024 @ 03:03 PM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,911
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    بہت اچھے

Similar Threads

  1. Replies: 42
    Last Post: 11th December 2021, 12:16 AM
  2. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 9th December 2015, 08:21 AM
  4. ھماری مسلمان بہنیں۔۔
    By Touqeer Shah in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 6
    Last Post: 17th August 2009, 07:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •