-
اب بھی میں گر حجاب دیکھوں
قضا کو کیوں نہ شتاب دیکھو
-
میں نعل پاک کی سرخی دیکھوں
یا دعا میں جواب دیکھوں
-
کیا میں قتادہ کی آنکھ دیکھوں
یا ان صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کا لعاب دیکھوں
-
نماز عسّر علی کی دیکھوں
پلٹتا ہوا آفتاب دیکھوں
-
بند آنکھنیں ہوں جب کبھی بھی
میں مدینے کا خواب دیکھوں
-
قبر میں جب آنکھیں کھولوں
سامنے بس جناب صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دیکھوں
-
جلال کعبہ بھی معتبر ہے
میں شیر عزت مآب صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دیکھوں
-
ان صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سے دوری میں کاش صادق
میں بس دل کو اپنے کباب دیکھوں
Bookmarks