Results 1 to 7 of 7

Thread: وائی فائی سگنل کی رینج بڑھانے کے آسان اور م

  1. #1
    asifaslam86 is offline Senior Member+
    Last Online
    17th January 2019 @ 07:52 PM
    Join Date
    12 Jan 2013
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    344
    Threads
    103
    Credits
    1,089
    Thanked
    114

    Default وائی فائی سگنل کی رینج بڑھانے کے آسان اور م



    سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی ٹیکنالوجی میں ترقی کے بعد اب تاروں کے بغیر آلات کی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے جبکہ انٹرنیٹ کا استعمال تو پہلے ہی وائرلیس طریقے سے کیا جا رہا ہے اور گھر میں موجود وائرلیس راﺅٹرز کے ساتھ سینکڑوں آلات ایک ہی وقت میں کنیکٹ کئے جاتے ہیں تاہم وائی فائی سگنل رینج ایک ایسی سائنس ہے جس میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آخر گھر کے کئی حصوں میں سگنل کم کیوں ہوتے ہیں۔
    اس مسئلے کی ایک وجہ وائی فائی سگنل موصول کرنے والی ڈیوائس کا کمزور انٹینا بھی ہو سکتا ہے یعنی لیپ ٹاپ سمارٹ فون سے زیادہ سگنل موصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی جگہ پر بھی سگنل پکڑ لیتا ہے جہاں سمارٹ فون سگنل موصول نہیں کرتا۔ مارکیٹ میں کچھ ایسے وائی فائی راﺅٹرز بھی موجود ہیں جن میں ایک سے زیادہ انٹینا لگے ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ زیادہ دور تک سگنل بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ راﺅٹر کے کمزور انٹینا کو طاقتور انٹینا سے تبدیل کر کے زیادہ سگنل حاصل کر لیں اور یہ طریقہ کارگر بھی ثابت ہوتا ہے۔
    اگر آپ راﺅٹرز کی سیٹنگ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں تو پھر آپ یقینا یہ بھی چیک کر سکتے ہیں کہ کیا آپ کے راﺅٹر میں سگنل رینج بڑھانے کی آپشن موجود ہے جو اکثر راﺅٹرز میں TX Power کے نام سے موجود ہوتی ہے۔ اس سیٹنگ کی ڈیفالٹ ویلیو 60 یا 70 ہوتی ہے تاہم آپ اسے 100 تک بڑھا کر راﺅٹر کے سگنل بھیجنے کی صلاحیت میں اضافہ کرسکتے ہیں تاہم ایسا کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی ویلیو 100 کرنے پر راﺅٹر زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور اسے خراب ہونے سے بچانے کیلئے ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔
    وائی فائی سگنل ایک دائرے میں گھومتے ہیں اسی لئے ضروری ہے کہ گھر کے تمام حصوں میں وائی فائی سگنل موصول کرنے کیلئے راﺅٹر کو گھر کے درمیانی حصے میں رکھیں۔ یہاں یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کہ وائی فائی سگنل اوپر کی جانب جانے کے بجائے نیچے کی جانب سفر کرتے ہیں لہٰذا راﺅٹر کو کسی اونچی جگہ یعنی کسی الماری اور اسی طرح کی دوسری چیز پر رکھ کر بھی سگنل کی رینج کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
    ماہرین کے مطابق گھر کی موٹی دیواریں بھی وائی فائی سگنل رینج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ کچھ الیکٹرانک ڈیوائسز جیسا کہ کارڈ لیس فون، مائیکرو ویو اوون، اور وائرلیس ہیڈفونز بھی سگنل کو کم کرتے ہیں ۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ وائی فائی سگنل کی رینج کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کیلئے راﺅٹر کو ناصرف ایسی جگہ رکھیں جہاں دیواریں کم ہوں بلکہ اسے ان ڈیوائسز سے کم از کم 6 فٹ دور رکھیں جو اس کے سگنل کو متاثر کرتی ہیں۔

  2. #2
    bilal raju is offline Member
    Last Online
    27th September 2017 @ 11:19 AM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Nankana Sahib
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    1,886
    Threads
    125
    Thanked
    99

    Default

    v nice... Waisy router ki minimum or maximum kitni range hoti hai 1 simple router or 1 high quality router ki....???

  3. #3
    Join Date
    10 Jun 2014
    Location
    On Earth
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    654
    Threads
    69
    Thanked
    32

    Default

    Nice

  4. #4
    GujratMardan's Avatar
    GujratMardan is offline Advance Member
    Last Online
    29th May 2022 @ 07:28 AM
    Join Date
    26 Jun 2011
    Location
    Mardan
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    965
    Threads
    6
    Credits
    462
    Thanked
    59

    Default

    nice

  5. #5
    FahadIqbal25 is offline Member
    Last Online
    23rd August 2019 @ 06:08 PM
    Join Date
    11 Jan 2015
    Location
    thandkoi swabi
    Gender
    Male
    Posts
    1,108
    Threads
    62
    Thanked
    112

    Default

    nice

  6. #6
    ALJABIR's Avatar
    ALJABIR is offline Advance Member
    Last Online
    28th December 2023 @ 01:03 PM
    Join Date
    05 Jan 2015
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,632
    Threads
    99
    Credits
    1,617
    Thanked
    245

    Default

    Thanks for info

  7. #7
    chickna's Avatar
    chickna is offline Senior Member+
    Last Online
    29th January 2021 @ 04:49 PM
    Join Date
    08 Apr 2014
    Location
    Darwish
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    273
    Threads
    14
    Credits
    959
    Thanked
    20

    Default

    nice info hy bhai

Similar Threads

  1. عورت اقبال کی نظر میں
    By imran sdk in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 31
    Last Post: 4th April 2020, 07:59 PM
  2. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  3. اعتکاف کے مسائل
    By Shehzad Iqbal in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 28
    Last Post: 14th May 2016, 10:02 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •