Results 1 to 5 of 5

Thread: جاپانی سائنس دان ٹیلی پیتھی مشین بنانے کے 

  1. #1
    prince007_pk is offline Junior Member
    Last Online
    7th February 2011 @ 12:36 PM
    Join Date
    19 Nov 2008
    Age
    33
    Posts
    1
    Threads
    1
    Credits
    940
    Thanked
    0

    Default جاپانی سائنس دان ٹیلی پیتھی مشین بنانے کے 

    آپ نے ٹیلی پیتھی کے بارے میں سنا ہو گا جس میں کوئی شخص مہارت حاصل کر کے دوسروں کے دماغ پڑھنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔ لیکن یہ افسانہ اب حقیقت کا روپ دھارنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
    جاپانی سائنس دانوں نے ایک نیا آلہ بنایا ہے جو دماغ کے اندر کی تصاویر کو کمپیوٹر کی سکرین پر دکھا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ عرصے بعد اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے خوابوں کو بھی دیکھا جا سکے گا اور بعد ازاں ان کے خیالات بھی پڑھے جا سکیں گے۔


    جاپانی تحقیق کاروں نے ایف ایم آئی آرمشین کی مدد سے لوگوں کے دماغ کے ایک مخصوص حصے میں خون کے دباؤ میں کمی بیشی کو ناپا جو مختلف تصاویر دیکھ رہے تھے۔ دماغ کایہ حصہ تصاویر کا مشاہد کرنے کا کام کرتا ہے۔


    تجربے میں حصہ لینے والوں کو 12، 12 سیکنڈ تک چار سو سیاہ و سفید تصاویر دکھائی گئیں، جس کے دوران مشین ان کے ذہن کے مخصوص بصری حصے میں خون کے دباؤ کا جائزہ لیتی رہی۔ اسی دوران ایک کمپیوٹر تمام ڈیٹا اخذ کر کے یہ جاننے کرنے کی کوشش کرتا رہا کہ کون سی تصویریں دیکھنے کے دماغ میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس کے بعد جب ان افراد کو بالکل مختلف تصاویر دکھائی گئیں، تو کمپیوٹر صرف دماغی صورتِ حال کا معالعہ کرنے کے بعدیہ بتانے میں کامیاب ہو گیا کہ یہ افراد کون سی تصاویر دیکھ رہے تھے۔


    اگرچہ فی الحال تو یہ سسٹم صرف بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے بارے میں بتا سکتا ہے، لیکن خیال ہے کہ پیمائش کے طریقوں میں بہتری لا کر رنگین تصاویر کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔


    سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو ڈیزائن اور فنونِ لطیفہ کے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس کی مدد سے یہ دیکھا جا سکے گا کہ کسی فن کار کے ذہن میں مجوزہ تصویر کس شکل میں موجود ہے اور کینوس پر ڈھل جانے کے بعد اس میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے طبی استعمالات بھی ممکن ہیں اور اسے ایسے مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے جنھیں ڈراؤنی شکلیں یا خواب نظر آتے ہیں۔


    تحقیق کے سربراہ یوکییاسو کامی تانی کہتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو بصارت کے علاوہ دوسری حسوں پر تحقیق کے لیے بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے، اور یہ جذبات اور پیچیدہ حسیات پڑھنے کے قابل بھی ہو سکتی ہے۔


    ایک اور سائنس دان ڈاکٹر کانگ چینگ کہتے ہیں کہ یہ نتائج دماغ کی کارکردگی کو سمجھنے کے سلسلے میں بہت اہم پیش رفت ہیں۔ انھوں نے پیش گوئی کی ہے کہ دس سال کے اندر اندر ذہن پڑھنے کی صلاحیت پیدا کر لی جائے گی۔


    اور اگر ایسی کوئی مشین بن گئی تو ہمارا اندازہ ہے کہ اس مشین کی سب سے بڑی گاہک شکی بیویاں ہوں

  2. #2
    پیاسا's Avatar
    پیاسا is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2014 @ 05:33 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    769
    Threads
    113
    Credits
    0
    Thanked
    15

  3. #3
    Irfan Muslim's Avatar
    Irfan Muslim is offline Senior Member+
    Last Online
    15th August 2011 @ 03:31 PM
    Join Date
    14 Feb 2009
    Posts
    423
    Threads
    74
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    Nice sharing, wesay may nay bhe kafi arsa TelePathy ki hai...!!

  4. #4
    Blazing's Avatar
    Blazing is offline Senior Member+
    Last Online
    18th March 2018 @ 04:31 AM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    104
    Threads
    2
    Credits
    966
    Thanked
    7

    Default


  5. #5
    irfan shamsi is offline Junior Member
    Last Online
    23rd July 2014 @ 11:43 AM
    Join Date
    29 Jun 2014
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    9
    Threads
    0
    Credits
    797
    Thanked
    2

    Default

    good work

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 6th February 2021, 07:30 PM
  2. Replies: 41
    Last Post: 24th April 2020, 03:14 PM
  3. كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟
    By Al-Shifa in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 18
    Last Post: 8th July 2014, 12:39 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 23rd November 2013, 02:28 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •