Results 1 to 2 of 2

Thread: Quote of the day (69)

  1. #1
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Thumbs down Quote of the day (69)

    چینی عدالت نے داڑھی بڑھانے پر مرد کو 6 جبکہ اس کی بیوی کو برقعہ پہننے پر 2 سال قید کی سزا سنا دی۔
    چین کے مسلم علاقے سنکیانگ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو داڑھی بڑھانے پر چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ کاشغر کی عدالت نے 38 برس کے یوغور مسلم کو چھ سال قید جبکہ ان کی اہلیہ کو دو برس قید کی سزا سنائی۔
    اس شخص نے 2010ء سے اپنی داڑھی بڑھانا شروع کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ اپنا چہرہ حجاب میں چھپانے کے لئے برقعہ پہننے لگی تھی۔ عدالت کے مطابق یہ جوڑا جھگڑے کی ابتداء کرنے اور بے چینی کو بڑھاوا دینے کا مجرم پایا گیا۔
    چین کے عدالتی نظام میں اس طرح کے مبہم الزام عام طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ ایک سال سے زیادہ عرصے سے سنکیانگ میں حکام نے مردوں کی داڑھی بڑھانے کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس عمل کو حکام انتہاء پسند خیالات سے منسلک کرتے ہیں۔
    سنکیانگ میں بیوٹی پروجیکٹ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنا سر کُھلا چھوڑیں اور حجاب لینا ترک کر دیں۔ خیال رہے کہ یوغور مسلمانوں کے درمیان یہ روایت بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے۔ یوغور مسلم سنکیانگ کا ایک اہم نسلی گروہ ہے۔

  2. #2
    Raniaa's Avatar
    Raniaa is offline Senior Member+
    Last Online
    19th September 2017 @ 02:47 PM
    Join Date
    28 Jun 2012
    Location
    bhoot bangla
    Gender
    Female
    Posts
    275
    Threads
    5
    Credits
    41
    Thanked
    22

    Default

    Thanks for sharing

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •