وقت پر اٹھنے کی خواہش میں لگایا گیا الارم آپ کو تو جگاتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کی کرخت اور تیز آواز ساتھ سونے والوں کو بھی اٹھنے پر مجبور کردیتی ہے تاہم اب سائنس دانوں نے ایسا الارم تیار کرلیا ہے جو آپ کو نیند سے بھی جگائے گا اور باقی لوگوں کی نیند میں بھی کوئی خلل نہیں پڑے گا۔امریکا میں تیار کردہ اس اسمارٹ الارم کو کو’’ویک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون سے بھی آپریٹ کیا جاتا ہے جب کہ اس ڈیوائس کو دیوار پر لگا دیا جاتا ہے جو سوتے ہوئے شخص کو ایک ساتھ سورج جیسی شعاعوں اور آواز کی مدد سے جاگنے پرمجبور کردیتا ہے یہی نہیں بلکہ یہ الارم اپنی تخلیق کردہ شعاعوں کو الٹرا سونک لہروں کی صورت میں مطلوبہ شخص کے چہرے پرکچھ اس طرح سے ڈالتا ہے کہ اس کے ساتھ لیٹا ہوا ساتھی بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہتا ہے۔ویک نامی اس ڈیوائس نما الارام میں لگی سفید رنگ کی ایل ای ڈی الارم بجنے کے وقت رفتہ رفتہ روشنی نکالنا شروع کردیتی ہے جو سیدھا مطلوبہ شخصکے چہرے پر پڑتی ہیںاور اس کے لیے اس ڈیوائس میں کوئی کیمرہ بھی نہیں لگابلکہ یہ جسم کے درجہحرارت سے مطلوبہ شخص کی پہچان کرے گی۔ڈیوائس سے نکلنے والی مخصوص آوازاس میں لگے پیرامیٹرک اسپیکرز سے نکلتی ہے جو الٹرا سونک آواز کی موجیں پیدا کرتی ہیں جو صرف الارم کا ٹارگٹ شخص ہی سنسکتا ہے تاکہ قریب لیٹا شخص ڈسٹرب نہ ہو۔ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی اس اسمارٹ ڈیوائس میں ری چارج ایبل بیٹریز اور وائی فائی کنکشن موجود ہے جسے اسمارٹ فون کی مدد سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی قیمت 250 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
Bookmarks