Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 17

Thread: گزرتے وقت کے ساتھ کمپیوٹر سست کیوں ہو جاتا 

  1. #1
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Thumbs down گزرتے وقت کے ساتھ کمپیوٹر سست کیوں ہو جاتا 

    گزرتے وقت کے ساتھ کمپیوٹر سست کیوں ہو جاتا ہے؟ دلچسپ اور مفید معلومات

    کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی پریشانی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کمپیوٹر سست رفتار ہو جاتا ہے۔عموماً ایسا کمپیوٹر خریدنے کے کچھ سال بعد ہی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ مہینوں بعد ہی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ مختلف افراد کمپیوٹر کو مختلف کام سرانجام دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں اس لئے کسی ایسی مخصوص وجہ کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی جو کمپیوٹر کی سست رفتاری کا باعث بنتی ہے۔
    درحقیقت جب بھی نیا کمپیوٹر خرید کر اسے آن کیا جاتا ہے تو یہ انتہائی تیز رفتار ہوتا ہے کیونکہ اس میں کوئی بھی پروگرام یا گیم انسٹال نہیں ہوتی لیکن جب آپ کمپیوٹر کو مستقل استعمال کرتے ہیں تو مختلف فائلز ڈاﺅن لوڈ کرنے، سافٹ وئیرز انسٹال کرنے اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے پر بہت سی ایسی فائلز بھی آ جاتی ہیں جو سسٹم ریسورسز کا استعمال کرتی ہیں اور کمپیوٹر کے سست ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اور بھی کئی ایسی وجوہات ہیں جن کے باعث انتہائی تیز رفتاری سے چلنے والا کمپیوٹر سست ہو جاتا ہے ۔ اس خبر میں ایسی ہی کچھ اہم وجوہات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے جس کے باعث کمپیوٹر سست ہو جاتا ہے اور ان سے بچانے کیلئے کیا ضروری اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
    ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کے مطابق سافٹ وئیرز اور ہارڈ ڈرائیوز کا کرپٹ ہو جانا 2 ایسی وجوہات ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ کمپیوٹر کو سست کر دیتی ہیں۔ ہارڈ ڈرائیوز کے کرپٹ ہونے کی کئی وجوہات ہیں تاہم آپریٹنگ سسٹم میں موجود غلطیاں (Bugs)، خراب ریم اور بجلی کی فراہمی میں کمی بیشی اس کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ دوسری بڑی وجہ کسی بھی کمپیوٹر میں RAM اور ہارڈ ڈسک کی جگہ کا کم ہوجانا ہے کیونکہ RAMکم ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر کسی بھی اہم کام کو سرانجام دینے کیلئے ہارڈ ڈسک پر موجود پیج فائل کو استعمال کرتا ہے اور ہارڈ ڈسک مسلسل استعمال میں رہتی ہے اور کمپیوٹر میں چلنے والے دوسرے پروگرام بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
    کمپیوٹر کے سست ہونے کی تیسری بڑی وجہ ایسے سافٹ وئیرز کا انسٹال ہونا ہے جن کی عموماً کوئی ضرورت نہیں ہوتی لیکن انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران یہ خودبخود کمپیوٹر میں استعمال ہو جاتے ہیں اور ان میں سے اکثر تو اپنے ساتھ کئی خطرناک وائرس بھی لے آتے ہیں جن سے جان چھڑانے کیلئے بعض اوقات آپریٹنگ سسٹم کو ہی نئے سرے سے انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ مارکیٹ میں بہت سے ایسے سافٹ وئیرز موجود ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر میں کون کون سا ڈیٹا موجود ہے جو ہارڈ ڈرائیوز میں سب سے زیادہ جگہ لے رہا ہے اور ان کی نشاندہی کے بعد آپ باآسانی ان فائلز کو ڈیلیٹ کر کے ہاڈ ڈرائیو میں خالی جگہ کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
    سسٹم میں بہت زیادہ سافٹ وئیرز انسٹال نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود کمپیوٹر سست ہو گیا ہے ایسی صورتحال میں آپ کیا کریں گے اور کسے قصور وار ٹھہرائیں گے؟ ماہرین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر آپ کمپیوٹر میں انسٹال آپریٹنگ سسٹم اور دیگر سافٹ وئیرز کو مستقل بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو یہ بھی کمپیوٹر کے سلو ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ جب بھی کوئی نئی اپ ڈیٹ انسٹال ہوتی ہے تو یہ ہارڈ ڈسک میں موجود خالی جگہ میں سے کچھ حصہ لے لیتی ہے اور سسٹم ریسورسز کا استعمال بھی پہلے سے زیادہ ہو جاتا ہے۔
    ماہرین کے مطابق اگر آپ کمپیوٹر میں نئی ونڈوز انسٹال کریں اور اس کے بعد کوئی بھی اپ ڈیٹ انسٹال نہ کریں تو آپ کا کمپیوٹر بہترین رفتار فراہم کرے گا لیکن یہ کمپیوٹر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے کیونکہ کسی بھی سافٹ وئیر یا آپریٹنگ سسٹم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کیلئے اپ ڈیٹ کرتے رہنا ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں "HDD" (ہارڈ ڈسک) لگی ہے تو یہ اپنی زندگی کے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے سست ہو جاتی ہے اور بالآخر خراب ہو جاتی ہے۔ یہاں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ تمام ہارڈ ڈرائیوز نے ایک نا ایک دن خراب ضرور ہونا ہے، چاہے یہ استعمال کے دوسرے روز ہی ہو جائے یا کئی سال بعد کیونکہ یہ فطری عمل ہے۔ ہارڈ ڈسک کی وجہ سے پیدا ہونے والی سست رفتاری سے نمٹنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کمپیوٹر میں HDD کے بجائے SSD(سالڈ سٹیٹ ڈرائیو) کا استعمال کیا جائے کیونکہ SSDفلیش میموری ٹیکنالوجی کو استعمال کرتی ہے اور اس میں HDD کی طرح ڈیٹا کو پڑھنے کیلئے لوہے کا ”بازو“ نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ڈیٹا کو پڑھنے اور لکھنے کیلئے پراسیسر کا استعمال کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے HDD سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔
    یہاں اس امر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ مختلف قسم کے وائرس اور میل وئیرز بھی کمپیوٹر کے سست ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ بہت سے صارفین یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنا کمپیوٹر تیز رفتار بنانے کیلئے مہنگے اینٹی وائرس سافٹ وئیرز کو خریدنا ضروری ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اینٹی وائرس پروگرام خریدنے سے پہلے آپ کو وائرس کے بارے میں تھوڑا بہت علم حاصل کرنا چاہئے اوریہ جاننا چاہئے کہ وائرس آخر کرتے کیا ہیں اور ان سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے صرف ایسی ویب سائٹس کا استعمال ہی کریں جو جانی پہچانی اور وائرس سے پاک ہوتی ہیں۔
    اگر آپ غلط سافٹ وئیرز اور فلمیں ڈاﺅن لوڈ کر رہے ہیں یا سامنے ظاہر ہونے والے اشتہارات پرکلک کر رہے ہیں یا پھر کسی انجان ای میل میں موجود لنکس پر کلک کر رہے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر میں وائرس کو آنے کی دعوت دے رہے ہیں لیکن اگر آپ ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھا جائے اور انٹرنیٹ کا استعمال قدرے احتیاط سے کیا جائے تو کمپیوٹر میں وائرس کے آنے کے امکانات انتہائی معدوم ہو جاتے ہیں۔
    ہارڈ ڈرائیو میں زیادہ جگہ لینے والی فائلز اور سسٹم ریسورسز کو استعمال کرنے والی فائلز کو دیکھنے کے علاوہ مندرجہ ذیل اقدامات بھی کمپیوٹر کی رفتار بڑھانے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
    1۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر "Cache" صاف کریں۔
    2۔ کسی چیز کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد ری سائیکل بن کو خالی کردیں۔
    3۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ کون سا سافٹ وئیر کمپیوٹر کے آن ہوتے ہی لوڈ ہوتا ہے اور کون سی بیک گراﺅنڈ سروسز چل رہی ہیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ کمپیوٹر کا سست ہو جانا ایک فطری عمل ہے تاہم بعض اوقات ایسی وجوہات کے باعث بھی کمپیوٹر سست ہو جاتا ہے جن کی وجہ صارف نہیں ہوتے اور ان کا کوئی قصور نہیں ہوتا کہ انتہائی تیز رفتاری سے چلنے والا کمپیوٹر اچانک ”رینگنا “ شروع کر دیتا ہے۔
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    عمدہ بھائی
    ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  3. #3
    Zahidkpr is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2023 @ 10:40 AM
    Join Date
    07 Apr 2013
    Gender
    Male
    Posts
    541
    Threads
    32
    Credits
    455
    Thanked
    46

    Default

    Nice info....

  4. #4
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    واہ بھائی جان بہت ہی عمدہ اور مفید شیئرنگ ہے شکریہ اشتراک کے لیۓ

  5. #5
    Asfand4U is offline Advance Member
    Last Online
    22nd May 2022 @ 02:27 AM
    Join Date
    20 Aug 2014
    Location
    DG Khan
    Gender
    Male
    Posts
    5,003
    Threads
    540
    Credits
    6,404
    Thanked
    313

  6. #6
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Default

    Quote muaavia95 said: View Post
    عمدہ بھائی
    ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
    پسند فرمانے اور ریپلائے کرنے کا بہت شکریہ۔

  7. #7
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Default

    Quote zahidkpr said: View Post
    nice info....
    پسند فرمانے اور ریپلائے کرنے کا بہت شکریہ۔

  8. #8
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Default

    Quote asfand khaan said: View Post
    nyc information
    پسند فرمانے اور ریپلائے کرنے کا بہت شکریہ۔

  9. #9
    k125's Avatar
    k125 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st March 2017 @ 07:33 AM
    Join Date
    04 Jun 2014
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    699
    Threads
    44
    Credits
    892
    Thanked
    28

    Default

    Thanks

  10. #10
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Default

    Quote k125 said: View Post
    thanks
    پسند فرمانے اور ریپلائے کرنے کا بہت شکریہ۔

  11. #11
    Adeawan's Avatar
    Adeawan is offline Analyst
    Last Online
    27th July 2021 @ 09:17 AM
    Join Date
    31 Oct 2006
    Location
    Clifton Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    3,051
    Threads
    158
    Credits
    559
    Thanked
    15

    Default

    Good info

  12. #12
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,306
    Threads
    412
    Credits
    39,750
    Thanked
    1813

    Default

    اچھی معلومات ہیں پر کاپی پیسٹ کرتے وقت کچھ لائنز آگے پیچھے ہوگئیں ہیں ان کو درست فرما لیں
    ہمارے ساتھ یہ معلومات شئیر کرنے کا بہت شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Qadiyaniyat ka makroh chehra
    By truthfinder in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 21
    Last Post: 28th November 2020, 11:43 AM
  2. مسلئہ کشمیر کے تاریخی چند حقایق
    By Prince Ahmad in forum Baat cheet
    Replies: 2
    Last Post: 10th February 2015, 10:29 PM
  3. خلاصہ قرآن (گیارواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 5
    Last Post: 5th June 2014, 05:24 PM
  4. Replies: 52
    Last Post: 18th December 2013, 02:12 PM
  5. دیہات میں بوائے اسکاؤٹ
    By zeshan_umar in forum General Knowledge
    Replies: 4
    Last Post: 4th April 2010, 09:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •