اسلام علیکم پیارے ممبرز اپ موبائیل ڈیٹا بھی اور وائ فائ دونوں کنکشن ایک ساتھ استعمال کریں. اگر تھریڈ اچھا لگے تو تھینکس پریس کریں
فون یا ٹیبلٹ پر کوئ آن لائن وڈیو دیکھتے ہوئے سست انٹرنیٹ کی وجہ سے آپ نے سوچا ہو گا کہ کاش موبائل ڈیٹا اور وائی فائی ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ تیز ہو سکتا۔
VideoBee
ایپلی کیشن اسی کام کے لیے موجود ہے۔ یہ موبائل ڈیٹا اور وائی فائی کو دونوں کو استعمال کرتے ہوئے وڈیوز کو لوڈہونے میں مدد دیتی ہے۔یہی نہیں آپ دو وائی فائی کنیکشن بھی بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی دو انٹرنیٹ کنیکشنز جب ایک ساتھ چلیں گے تو ظاہر سی بات ہے انٹرنیٹ کی اسپیڈ ڈبل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دوستوں کے ساتھ پیئر بنا کر بھی وڈیوز سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ان تمام زبردست خوبیوں کی مالک یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ ورژن 2.3 اور اس کے بعد کے ورژنز کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کا روٹ ہونا بھی ضروری نہیں۔ایپلی کیشن کے دو موڈزہیں۔ ایک سولو موڈ اور دوسرا گروپ موڈ۔ گروپ موڈ میں آپ دیگر دوستوںکو بلوٹوتھ کے ذریعے گروپ میں شامل کر کے ایک ہی وڈیو سب دوستوں کے ساتھ مل کر دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی کئی انٹرنیٹ کنیکشنز ملا کر تیز رفتار اسٹریمنگ وہ بھی سب دوستوں کے ساتھ۔
Bookmarks