میں روز یہاں کچھ حکمت کی باتیں شیئر کروں گا اپکے پاس ہو تو آپ بھی شیئر کیجئے جزک االلہ خیر ا
میں روز یہاں کچھ حکمت کی باتیں شیئر کروں گا اپکے پاس ہو تو آپ بھی شیئر کیجئے جزک االلہ خیر ا
سب ایک جیسے نہیں ھوتے۔۔۔۔۔۔!
دُنیا میں جتنے بھی انسان ھیں سب ایک دوسرے سے مُختلف ھیں۔۔۔۔۔
یہ مُمکین ھے کہ لوگ ایک جیسی فطرت رکھتے ھوں لیکن یہ ضروری نہیں ھے کہ اگر کوئی ایک انسان آپ کو دُکھ دے جائے تو سبھی اُسی طرح پتھر دِل ھوں یا احساس کی نِعمت سے عاری ھوں۔۔۔۔۔۔۔
آخر کار اعتماد کا وُجود ھے اِس دُنیا میں بس ھم اِنتخاب میں غلطی کرتے ھیں اور پھر ساری عمر اُس پے بَین کرتے ھیں اور وہ پہلی کی جانے والی غلطی ھمیں آخر تک مُحبت کے احساس سے محروم رکھتی ھے اور مخلص لوگوں سے کبھی آشنا نہیں ھونے دیتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانچوں اُنگلیاں برابر نہیں ھوتی۔۔۔۔۔!!!
روٹی ،پانی ہوا کے علاوہ لوگ اَپنے مان کے ساتھ زندہ ہوتے ہیں
لوگوں کا مان توڑ ڈالنے والا بھی
ایک اَدنٰی درجے کا قاتل ہے۔۔۔
ہم عمر بهر اللہ سے کیا کچھ نہیں مانگتے
گهر گاڑی ، اولاد.. حتی کہ اس سے کسی انسان کی محبت تک مانگ لیتے ہیں بس ایک بات بهول جاتے ہیں
اس سے اس کو مانگنا !!
کبھی کبھی ھم اَذیت اور کُرب کے اُس مقام اُس موڑ سے گُزر رھے ھوتے ھیں کہ کُچھ رِشتوں کے ساتھ چلنے سے پہتر اُن کا توڑ دینا ھوتا ھے اور وہ رِشتے بھی وہ ھوتے ھیں جن کے بغیر ھم زِندگی کا تصوُر بھی نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی اِس کے سوا کوئی راستہ ھوتا ھی نہیں.
ہم تب خدا سے رجوع کرتے ہیں جب دنیا ہمیں رد کر چکی ہوتی ہے۔۔ تمام دروازوں سے دھتکارے جانے کے بعد ہم خدا کے در پر دستک دیتے ہیں۔۔۔ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ دنیا ہوتی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم زرا بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔۔۔ ہمیں لگتا ہے کے ترتیب کے ردوبدل سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔ کتنی بڑی بھول ہے۔۔۔ ترتیب ہی تو اصل چیز ہے کہ کون پہلے اور کون بعد میں آتا ہے
االسلام وعلیکم
Bookmarks