Results 1 to 7 of 7

Thread: مسلمانوں کی عزت کی حفاظت

  1. #1
    Waseem_R_N's Avatar
    Waseem_R_N is offline Senior Member+
    Last Online
    25th February 2023 @ 07:03 AM
    Join Date
    08 Oct 2013
    Location
    Naukot @Sindh
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    484
    Threads
    154
    Credits
    1,834
    Thanked
    27

    Post مسلمانوں کی عزت کی حفاظت



    السلام علیکم!۔
    دوستو!۔

    ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی عزت کا محافظ ہے۔۔۔ اس پر یہ حق اسلام نے لازم قرار دیا ہے۔۔۔
    المؤمن مرآة المؤمن و المؤمن أخو المؤمن يكف عليه ضيعته و يحوطه من ورائه
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن مومن کا آئینہ ہے اور مومن مومن کا بھائی ہے اس کے مال کا (نقصان ہوتا ہو تو) بچاؤ کرتا ہے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی (عزت) کی حفاظت کرتا ہے۔۔۔(سنن ابی داؤد، کتاب الادب)۔

    یعنی اس کی تذلیل ہونے سے اُسے بچاتا ہے، یہ کے اُس کی تذلیل کی کوشش کرے، دوسرے مقام پر اس بات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں بیان فرمایا۔۔۔

    عن أنس بن مالك قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من صلى صلاتنا واستقبل قبلتنا وأكل ذبيحتنا فذلك المسلم الذي له ذمة الله وذمة رسوله فلا تخفروا الله في ذمته
    ’’جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرے، ہمارا ذبیحہ کھائے وہ مسلمان ہے اسے اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ حاصل ہے لہذا اللہ سبحان وتعالٰی کی پناہ کی خلاف ورزی نہ کرو‘‘ (صحیح بخاری کتاب الصلاہ)۔

    یعنی اُس کی عزت وآبروہ کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے یہ حفاظت اللہ رب العزت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اُسے فراہم کی گئی ہے اس کو توڑنے کی کوشش مت کرو اگر ایسا کرو گے تو یہ انتہائی بڑا جرم ہوگا۔۔۔

    عن أبی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : کل المسلم علی المسلم حرام مالہ وعرضہ ودمہ حسب امرئ من الشر أن یحتقر أخاہ المسلم.
    ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان دوسرے مسلمان پر حرام ہے، یعنی اس کا مال، اس کی عزت اور اس کا خون۔ ہر مسلمان کو اس شر سے بچنا چاہیے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے۔‘‘(ابوداؤد، رقم ٤٨٨٢)۔

    یعنی کسی کو حقیر یا معمولی جاننا یقینا اس کی عزت کو کم کرنا ہے جس کا اندازہ عموما نہیں کیا جاتا اس گناہ کا اندازہ لگانے کے لئے ارشادات نبوی ملاحظہ فرمائیں۔

    قال الطبراني في الأوسط حدثنا محمد بن عبد الرحيم الديباجي التستري حدثنا عثمان بن أبي شيبة حدثنا معاوية بن هشام حدثنا عمر بن راشد عن يحيى بن أبي كثير عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة عن البراء بن عازب قال قال رسول الله الربا اثنان وسبعون بابا أدناها مثل إتيان الرجل أمه وإن أربى الربا استطالة الرجل في عرض أخيه
    سود کے بہتر دروازے ہیں، ان میں سب سے ہلکے درجے کا سود ماں کے ساتھ بدکاری کرنے کے برابر ہے اور سب سے بڑا سود اپنے کسی مسلمان بھائی کی عزت پر زبان درازی کرنا ہے۔

    ایک دوسری حدیث ہے۔
    عن ابن مسعود قال قال رسول الله وإن أربى الربا استطالة في عرض الرجل المسلم بغیر حق قال الحاكم صحيح على صحيح على شرط الشيخين والله أعلم
    سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے بڑا سود (سب سے بڑی زیادتی ہے) یہ کے انسان ناحق کسی کی عزت سے کھیلے۔

    دوستو!۔
    ان احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم پر غور فرمائیں اور اندازہ لگائیں کے آبرویزی کرنا کتنا بڑا جرم ہے۔۔۔ آج کے اس پُرفتن دور میں یہ برائی ہمارے معاشرے میں کس حد تک پھیل چکی ہے اس کا اندازہ ہمیں ہے۔۔۔

    ایک اور وایت ہے!۔
    جب میں معرا ج کو گیا تو جہنم کے مناظر میں یہ دردناک منظر بھی دیکھا کہ ایک جماعت کے ناخن تانبہ کے ہیں جن سے وہ اپنے چہروں اور سینوں کو نوچ رہے ہیں،میں نے جبریل سے پوچھا : یہ کون لوگ ہیں؟ حضرت جبریل نے فرمایا:
    ھولاءالذین یاکلون لحوم الناس ویقعون فی اعراضھم
    ”یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کاگوشت کھاتے تھے اور ان کی آبروریزی کرتے تھے ۔“ (مسنداحمد)

    یہ جہنم کی سزا دوسروں کو ذلیل کرنے کی وجہ سے دی جارہی ہے لہذا ضروری ہے کے اپنے بھائیوں کو ذلیل کرنے سے بچا جائے، اور ان کی عزت کا دفاع کیا جائے ان کی موجودگی میں بھی اور ان کی غیرموجودگی میں بھی کیونکہ یہی مومن کی شان ہے اور یہی عمل مبارک عمل ہے۔۔۔

    عن أسماء بنت يزيد رضي الله عنها قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم { من ذب عن عرض أخيه بالغيب كان حقا على الله أن يعتقه من النار } وإسناده حسن . [ ص: ١٠٦ ]
    سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالٰی عنھا کہتی ہیں کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نےکسی بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی عزت سے برائی کو دور کیا اللہ پر اُس کا حق ہے کہ وہ اُسے آگ سے آزاد کردے۔۔۔

    یعنی جہنم سے چھٹکارے کا باعث اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنا ہے لہذا کوشش کرنی چاہئے کے ایک دوسرے کی عزت کا خیال کیا جائے تاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل ہوجائے۔۔۔

    واللہ تعالٰی اعلم۔
    والسلام علیکم۔

  2. #2
    Asadullah7's Avatar
    Asadullah7 is offline Advance Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 05:27 AM
    Join Date
    26 Jan 2014
    Location
    Mai-khada
    Gender
    Male
    Posts
    6,351
    Threads
    610
    Credits
    1,220
    Thanked
    1050

    Default

    ‎بچہ آدمی کا باپ ہوتاہے‎

  3. #3
    Mehtab33's Avatar
    Mehtab33 is offline Member
    Last Online
    6th August 2015 @ 08:39 PM
    Join Date
    25 Dec 2014
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    1,631
    Threads
    188
    Thanked
    169

    Default


  4. #4
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    وعلیکم السلام
    جزاک اللہ خیرا

  5. #5
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  6. #6
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

  7. #7
    Meem Noon's Avatar
    Meem Noon is offline Senior Member+
    Last Online
    15th July 2015 @ 03:26 PM
    Join Date
    20 Feb 2014
    Gender
    Male
    Posts
    38
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default


Similar Threads

  1. مغل شہزادیاں
    By *Xpert~Baba* in forum General Knowledge
    Replies: 12
    Last Post: 4th April 2020, 07:43 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 1st November 2016, 03:19 PM
  3. خلاصہ قرآن (گیارواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 5
    Last Post: 5th June 2014, 05:24 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 7th September 2009, 09:38 AM
  5. خود کشی کرنا
    By imran sdk in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 12th April 2009, 09:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •