دنیا کے سب سے پہلے سائنس دان کا نام ثالوث ہے.
یہ سائنس دان ایشیاۓ کوچک میں اب سے کوئی 26 سو سال پہلے گزرا ہے.
اس کی زندگی کا بیشتر حصہ یونان میں گزرا.
ثالوث نے پہلی دفعہ چاند گرہن کی وجوہات بیان کیں.
اس نے ایک سورچ گرہن کی پیش گوئی بھی جو درست ثابت ہوئی.
ثالوث سے پہلے شمسی سال کو 360 دنوں کا سمجھا جاتا بھا.
اس نے ثابت کیا کہ سال 365 دنوں کا ہوتا ہے.
ثالوث نے علم جیومیٹری میں کئ مشہور مسئلے پیش کیے مثلا" دائرے کا قطر اور اور مثلث کا اضلاع سے متعلق اس کے نظریات آج تک درست تسلیم کیے جاتے ہیں. اس کا ایک اہم ترین کارنامہ اہرام مصر کی پیمائش ہے.
حوالہ: کتاب: " تعلیمی انسائیکلو پیڈیا"،نعمان طارق ، صفحہ نمبر: ۱۲۹
Bookmarks