دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے
یہ میرا پہلا تھڑید ہے۔یہ تھڑید آپ کو کیسے لگا۔میری حوصلہ افزائی ضرور کیجیے گا
چلتے ہیں تھڑید کی طرف
آئیرس؛اب گلی میں بھاگتے ہوئے بھی موبائل ایپ استعمال کریں
صارفین موبائل استعمال کرتے ہوئے گلی کا منظر بھی دیکھ سکتے ہیں
آج کل کے تیز رفتار دور میں وقت ہی ایک کمیاب جنس ہے۔روپے پیسے کے علاوہ اگر کسی کے پاس کسی چیز کی کمی ہے تو وہ وقت ہی ہے۔ وقت بچانے کے لیےلوگ کبھی تو دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی چلتے ہوئے۔ وجہ صاف ظاہر؛لوگ اپنے سفر کے وقت کو بھی دوسری کاموں میں لا کروقت بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں حادثات ہونا معمول کی بات ہے۔گاڑی وغیرہ میں موبائل استعمال کرنے کی صورت میں پیش آنے والے حادثات جان لیوا ہوتے ہیں؛مگر پیدل چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنا بھی کم خطرناک نہیں۔آپ استعمال کر رہے ہوں اور جا کر کسی دوسرے سے ٹکرا جائیں۔زیادہ صورت حال تب خراب ہو سکتی ہے جب گلی میں کھلے مین ہول ہوں۔
اس لیے آج میں آپ کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن لے کر حاضر ہوا ہوں۔
آئیرس نامی اس اپلیکیشن کی مدد سے صارفین گلی میں چلتے ہوئے بھی موبائل ایپلیکیشن جیسے کہ مسینجر وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ایپلیکیشن مین کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے سامنے کے منظر کو بھی موبائل پر چلنے والی ایپلیکیشن کے پس منظر دکھاتی رہتی ہے۔پس منظر کی ویڈیو کو مدہم اور شوخ بھی کیا جا سکتا ہے
اینڈریوڈ کے صارفین اس اپلیکیشن کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں
کلک کریں
تھڑید اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks