گوگل کروم براوزر میں چھپی خفیہ اور انتہائی دلچسپ گیم جس کے بارے میں شائد آپ کو معلوم نہیں
دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف
آپ روز گوگل کروم استعمال کرتے ہوں گے لیکن اگر انٹرنیٹ موجود نہ ہو تو آپ اس کا استعمال نہیں کرتے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس براوزر میں ایک دلچسپ گیم موجود ہے جو آپ بغیر انٹرنیٹ کونیکشن کے بھی کھیل سکتے ہیں۔ جب آپ کے پاس انٹرنیٹ نہ آرہا ہو تو آپ کے سامنے مندرجہ ذیل تصویر ظاہر ہوتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ابھی انٹرنیٹ سے کونیکٹ نہیں کیا جا سکتا۔
اگر اس سکرین پر آپ spacebar دبا دیں تو آپ کے سامنے ایک ڈائنا سور بھاگنا شروع کر دے گا اور اب آپ کے سامنے ایک گیم آ جائے گی۔آپ چاہیں تو اس سے جب تک دل چاہے لطف اندوز ہو سکتے ہیں
آپ کو میرا تھڑید کیسا لگا ضرور آگاہ کیجیے گا
اللہ حافظ
Bookmarks