Results 1 to 8 of 8

Thread: زکوۃ: قرآن و سنت کے آئینے میں

  1. #1
    zulkarnain7 is offline Senior Member+
    Last Online
    13th January 2017 @ 10:15 PM
    Join Date
    18 Apr 2015
    Location
    Bagh (A.K)
    Gender
    Male
    Posts
    326
    Threads
    38
    Credits
    524
    Thanked
    31

    Default زکوۃ: قرآن و سنت کے آئینے میں


    زکوة ادا کرنا اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اور عبادات میں اہم عبادت ہے۔ قرآن کریم میں صرف وہ مقامات جہاں نماز کے ساتھ زکوٰة کا حکم ہے اسی(80) سے زائد ہیں جبکہ وہ مقامات جہاں منفرد طورپر زکوٰة کا حکم ہے اس کے علاوہ ہیں۔ عبادات بنیادی طور پر دو قسم کی ہیں (۱) بدنی عبادات مثلاًنماز( ۲) مالی عبادت مثلاً زکوٰة۔ اسی لئے قرآن وحدیث میں عام طور سے عبادت کے بیان میں نماز اور زکوٰة کے تذکرے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ سورہ بقرہ کے آغاز میں اہل تقویٰ کی جو صفات بیان کی گئی ہیں ان میں بھی نماز اور انفاق کو اہمیت سے ذکر کیا ہے۔ ارشاد فرمایا:
    ”(قرآن کریم) ہدایت ہے اہل تقویٰ کے لئے ، جوغیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے اور جو رزق ہم نے دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔“

    یہ مشہور حدیث تو ہر مسلمان کو یاد ہونی چاہئے اور دل میں اس پر کامل یقین ہو تاکہ اسلام کی بنیاد کمزور نہ ہو۔ وہ حدیث نبی کریمﷺ کا یہ فرمان ہے:
    ”اسلام کی بیناد پانچ چیزوں پر ہے(۱) لا الہ الا اﷲمحمد رسول اﷲ کا اقرار(۲) نماز قائم کرنا(۳) زکوٰة ادا کرنا(۴) رمضان کے روزے رکھنا(۵) بیت اﷲ کا حج کرنا۔

    نمازاور زکوٰة کا باہمی اس قدر گہرا اور مضبوط تعلق ہے کہ جو شخص نماز ادا کرتا ہو مگر زکوٰة نہ دیتا ہو، اس کو یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ:
    ” اﷲ تعالیٰ اس شخص کی نماز قبول نہیں کرتے جو زکوٰة ادا نہ کرے، اس لئے کہ اﷲتعالیٰ نے(قرآن میں) زکوٰة کو نماز کے ساتھ جمع کیاہے، پس ان دونوں میں فرق نہ کرو“۔(کنزل العمال)

    زکوٰة مال کا وہ حصہ ہے جس کا ادا کرنا فرض ہے اور آج مسلمانوں کی شومئی قسمت کہ وہ اس فرض سے نہ صرف غافل ہیں بلکہ مسلمان کہلانے والوں کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو اس فرض کا نام سن کر، اس کا تذکرہ سن کر تنگ دل ہونے لگتا ہے اسے اﷲ کے نام پر مال کی ادائیگی گراں لگتی ہے، بہت سے مسلمان زکوة کی فرضیت سے غافل ، بہت سے لوگ حیلوں اوربہانوں کی تلاش میں رہتے ہیں جس کی بدولت زکوٰة سے بچ جائیں، کچھ مسلمان زکوة ادا کرتے ہیں مگر پورا حساب کتاب کئے بغیر محض اندازے سے یا ذوق کے مطابق کچھ مال زکوة کے نام سے نکال دیا حالانکہ یہ بھی بڑی کوتاہی ہے، زکوٰةنکالنے کے لئے پہلے پورا حساب کتاب کیا جائے تاکہ زکوٰة کی اصل رقم معلوم ہو اور پھر اس کی ادائیگی کی ترتیب بنائی جائے ۔

    زکوٰةکے بارے میں قرآن وحدیث میں کثرت اور وضاحت کے ساتھ تمام ضروری احکام و ہدایات موجود ہیں اور زکوٰة ادا نہ کرنے پر بہت سخت وعیدات و تنبیہات سنائی گئی ہیں اور یہ سب اہتمام ہم جیسے ایمان والوں کے لئے گیا ہے جو نفس اور شیطان کے بہکاوے میں آکر اسلامی احکامات سے دور ہو جاتے ہیں تو اﷲ اور اس کے رسول نے مختلف عنوانات اور قسما قسم کی ترغیب سے ان احکامات پر عمل کا شوق ابھارنے کا سامان فراہم کیا ہے۔ یوں تو قرآن وحدیث میں اس موضوع پر بہت سا مواد موجود ہے ہم یہاں محض ترغیب اورشوق دلانے کے ئے زکوٰة ادا کرنے کے حکم پر مشتمل احکام و فضائل والی چند آیات و احادیث ذکر کرتے ہیں شاید ان کی برکت سے ہماری ہدایت کا سامان ہو جائے۔

    آیات قرآنی:
    (۱) ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    ” اور قائم کرو تم لوگ نماز کو اور زکوٰة ادا کرو اور عاجزی کرو عاجزی کرنے والوں کے ساتھ۔“(سورہ بقرہ)

    حضرت تھانویؒ نے اس آیت کی تفسیر میں جو تحریر فرمایا، اس کا خلاصہ یوں ہے کہ اسلامی احکام میں اعمال دو قسم کے ہیں۔ ظاہری اعمال اور باطنی اعمال۔ پھر ظاہری اعمال کی دو قسمیں ہیں بدنی عبادات اورمالی عبادات گویا اب تین کلیات ہو گئیں۔(۱)بدنی عبادات(۲) مالی عبادات(۳) باطنی اعمال۔ اﷲ تعالیٰ نے درج بالا آیت میں ان تینوں کلیات کی اہم اہم جزئی بیان فرما دی ہے۔ بدنی عبادات کے سلسلے میں نماز کا ذکر کر دیا۔ مالی عبادات کے سلسلے میںزکوٰة کا ذکر کر دیا اورباطنی اعمال کے سلسلے میں عاجزی و تواضع کا ذکر کردیا۔ اس سے بخوبی معلوم ہو گیا کہ جس طرح بدنی عبادات میں نماز سب سے مقدم اور اہم ترین ہے اسی طرح مالی عبادات میں زکوٰة سب سے مقدم اور اہم ترین ہے۔

    (۲) ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    ”اور میری رحمت(ایسی عام ہے کہ) تمام چیزوں کو محیط ہے ، پس اس کو(کامل طور پر خاص کر کے) ان لوگوں کے لئے لکھوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔“(سورہ اعراف)

    بزرگوں نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کی رحمت دنیا میں ہرشخص کے ساتھ ہے، نیک ہویا بد سب اس رحمت سے فائدہ حاصل کرتے ہیں، لیکن آخرت میں یہ رحمت خاص متقی لوگوں کو ملے گی، جیسا کہ درج بالا آیت میں ارشاد ہوا اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ متقی لوگوں کا ایک وصف اور ایک خاص پہچان یہ ہے کہ وہ زکوٰة ادا کرتے ہیں اس آیت سے بھی زکوة کی اہمیت پوری طرح واضح ہے۔

    (۳) ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    ”اور جو چیز تم اس غرض سے دو گے کہ سود بن کر لوگوں کے مال میں بڑھوتی کا سبب بنے تو یہ (چیز
    I BREAK RULEZ BCOZ MY LIFE MY RULEZ.

  2. #2
    Asadullah7's Avatar
    Asadullah7 is offline Advance Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 05:27 AM
    Join Date
    26 Jan 2014
    Location
    Mai-khada
    Gender
    Male
    Posts
    6,351
    Threads
    610
    Credits
    1,220
    Thanked
    1050

    Default

    ‎بچہ آدمی کا باپ ہوتاہے‎

  3. #3
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  4. #4
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  5. #5
    Bega's Avatar
    Bega is offline Senior Member+
    Last Online
    19th June 2015 @ 02:45 AM
    Join Date
    26 May 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    76
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default


  6. #6
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    jazak Allah

  7. #7
    *Tamraiz*'s Avatar
    *Tamraiz* is offline Advance Member+
    Last Online
    29th August 2022 @ 08:08 AM
    Join Date
    26 Nov 2010
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    16,583
    Threads
    1051
    Credits
    1,207
    Thanked
    1738

    Default


  8. #8
    Join Date
    22 Jun 2015
    Location
    kamlial,attock
    Gender
    Male
    Posts
    81
    Threads
    2
    Thanked: 1

    Default

    jazak allah

Similar Threads

  1. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  2. اعتکاف کے مسائل
    By Shehzad Iqbal in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 28
    Last Post: 14th May 2016, 10:02 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 5th April 2015, 06:08 AM
  4. Haarta hooa america
    By faraz101 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 58
    Last Post: 21st September 2012, 12:31 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •