دوستو کیسے ہو! سب دوست مزے سے زندگی بسر کر رہے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف
اگر آپ ہائی سکول یا کالج میں ریاضی کے طالب علم ہیں اور مشکل سوال حل کرنے سے پریشان ہیں تو اس پر ہونے والی کوفت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔انٹرنیٹ اور گوگل سرچ کی آمد نے بہت سی مشکلات آسان کر دی ہیں تاہم ریاضی کے مشکل ترین سوالات کا حل ڈھونڈنے میں خاصی دقت پیش آتی ہے تاہم اب پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ میں اپنے دوستوں کے لیے مشہور ایپلی کیشن جو پہلے آئی فون پر فراہم تھی؛اب اینڈرائڈ کے لیے لے کر آیا ہوں۔اس ایپلی کیشن کا نام فوٹومیتھ ہے۔
یہ ایپلی کیشن موبائل فون کے کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے ریاضی کے سوال کوپہچان کر ناصرف فورا اس کا جواب فراہم کرتی ہے بلکہ سوال کو حل کرنے کے طریقے سے بھی مکمل آگاہی دیتی ہے۔فوٹومیتھ ایپلی کیشن کواستعمال کرتے ہوئے ریاضی کے سوالات کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جس سوال کا جواب چاہئے وہ کسی کتاب؛صفحے یا اسی طرح کی دوسری چیز پر پرنٹ ہو کیونکہ ابھی یہ ایپلی کیشن ہاتھ سے لکھے گئے سوالات کو پہچاننے کی صلاحیت سے قاصر ہے تاہم کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد یاتھ سے لکھے گئے سوالات کو پہچان کر انہیں حل کرنے کا فیچربھی اس ایپلی کیشن میں شامل کر دے گی۔
اگر آپ ریاضی کے سوالات کو حل کرتے کرتے تھک چکے ہیں اور گوگل پر سرچ کرنے کے باوجود بھی جوابات ڈھونڈنے سے قاصر ہیں تو یہ ایپلی کیشن بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے جو گوگل پلےسٹور پر بالکل مفت دستیاب ہے
آپ اس ایپلی کیشن کو نیچے دیئے گئے لنک سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں
ڈاون لوڈنگ لنک
تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks