دوستو کیسے ہو! سب دوست مزے سے زندگی بسر کر رہے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف
اگر آپ کے اینڈرائڈ سمارٹ فون میں میموری کارڈ سلوٹ موجود ہے تو یقینا آپ تصاویر اور ویڈیوز کو اسی میں محفوظ کرتے ہوں گے لیکن دوسری صورت میں تصاویر اور ویڈیوز موبائل فون کی اپنی میموری میں محفوظ ہوتی ہیں۔اینڈرائڈ سمارٹ فون کی میموری سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز ریکور کرنے کے لیے آپ ونڈرشئیر کمپنی کا سافٹ وئیر ڈاکٹر فون فوراینڈرائڈ استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ایزاس کمپنی کا موبی سیور فور اینڈرائڈ فری استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فون فور اینڈرائڈ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
پہلا سٹیپ: یہ یقین کر لیں کہ آپ کے اینڈرائڈ سمارٹ فون پر یو ایس بی ڈی بگنگ فیچر آن ہے۔اگر نہیں تو اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جائیں اور اباوٹ فون پر کلک کریں۔یہاں موجود آپشن بلڈنمبر پر کئی بار ٹیپ کرنے پر آپ کے سامنے یہ میسج آجائے گا۔یو ار ناو آ ڈویلپر۔یہ طریقہ صرف اینڈرائڈ کٹ کاٹ اور لولی پاپ کے لیے ہے۔پرانے ورژن پراس آپشن کو آن کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے میرے تھڑید کا وزٹ کریں
دوسرا سٹیپ: ڈاکٹر فون فور اینڈرائڈ سافٹ وئیر کو چلانے کے بعد اپنا موبائل کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں اور مین مینیو میں سے ملٹی میڈیا/موبائل ڈیوائس کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔
تیسرا سٹیپ: اگلی سکرین پر اپنی ڈیوائس کو سکین کرنے کے لیے سلیکٹ کریں اور اگر آپ کو یہاں اپنا فون ڈھونڈنے میں مشکل پیش آئے تو میموری کا سائز دیکھ کر اندازہ کر سکتے ہیں کہ سمارٹ فون کون سا ہے۔پھر سٹارٹ کے بٹن پر کلک کر دیں جس پر یہ سافٹ وئیر موبائل فون کی میموری کو سکین کرنا شروع کر دے گا۔
چوتھا سٹیپ: یہ سافٹ وئیر سکیننگ مکمل کرنے کے بعدملنے والی تصاویر کو ایک ونڈو میں ظاہر کرے گا اور ان کا پریویو بھی فراہم کردیا جائے گا۔مطلوبہ فائلز کو سلیکٹ کر کے ریکور کے بٹن پر کلک کرنے پر ان تصاویر کو سیو کرنے کی جگہ کے بارے میں پوچھےگا جس کی نشاندگی کرنے پر یہ سلیکٹ کی گئی تمام تصاویر یا ویڈیوز کو ری سٹور کر دے گا۔
ڈاکٹر فون فار سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں
ڈائریکٹ لنک
ڈاون لوڈنگ لنک
مجھے امید ہے کہ آپ دوست مندرجہ بالا طریقوں کے استعمال سے اپنی ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر مواد کو ری سٹور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
آپ کو میرا یہ تھڑید کیسا لگا؛ضرور بتائیے گا۔
اپنے دوست کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا
اور اس کے ساتھ اپنے دوست کامران کو اجازت دیجیے
اگلے تھڑید میں پھر ملاقات ہو گی
اللہ حافظ
Bookmarks