ارکان نماز کسے کہتے ہیں؟


ارکان نماز ان چیزوں کو کہتے ہیں جو نماز کے اندر فرض ہیں ارکان رکن کی جمع ہیں رکن کے معنی فرض اور ارکان کے معنی فرائض ہیں.
¤
*
¤


نماز کے اندر فرض کتنے ہیں؟

جو چیزیں فرض ہیں.
اول تکبیر تحریمہ کہنا.

دوسرے قیام (کھڑا ہونا(
تیسرے قرات )یعنی قرآن مجید پڑھنا(

چوتھے رکوع کرنا

پانچویں دونوں سجدے

چٹھے قعدہ آخیر یعنی نماز کے آخر میں التحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا مگر تکبیر تحریمہ شرط ہے رکن نہیں ہے.
*
¤
*


تکبیر تحریمہ شرط ہے تو اسے پہلی شرطوں کے ساتھ کیوں بیان نہیں کیا؟


چونکہ تکبیر تحریمہ اور نماز کے ارکان میں کوئی فاصلہ نہیں ہے اور اسی سے نماز شروع ہوتی ہے اس لۓ تکبیر تحریمہ کو ارکان نماز کے ساتھ بیان کرنا مناسب معلوم ہوا.


حوالہ: کتاب: تعلیم الاسلام
حضرت مولانا مفتی کفائت اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ




باقی ان ارکان کی تفصیل اگلے تھریڈ میں پوسٹ کرونگا