دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب

Name:  GP_mix.jpg
Views: 6640
Size:  112.3 KB

اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی ایک بڑی خوبی اس میں موجود آزادی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی دوست اپنے تقریبا تمام ہی چیزوں کو اپنی مرضی سے بدل سکتا ہے۔ہوم سکرین اور آئی کونز میں من پسند تبدیلی کی آزادی نے ہی اینڈرائڈ کو دنیا بھر میں مقبول کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ اس سے پہلے موجود ایپل کے آئی او ایس میں یہ سہولت قطعی میسر نہیں ہے۔اینڈرائڈ کے یوزر اس آزادی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے من پسند ہوم سکرینز ڈیزائن کرتے ہیں اور اپنے موبائل کو دوسروں سے منفرد کرتے ہیں۔


Name:  news-1422465304-6131.jpg
Views: 6618
Size:  31.5 KB

اس مقصد کے لیے اینڈرائڈ مارکیٹ میں بہت سے ایپلی کیشنز موجود ہیں تاہم میں اپنے دوستوں کے لیے ایک ایپلی کیشن لانچر لیب لے کر حاضر ہوا ہوں۔یہ ایپلی کیشن اپنی طرز کی بالکل منفرد ایپلی کیشن ہے جو ہوم سکرین کو بدلنے کے لیے لاتعداد آپشنز فراہم کرتی ہے۔اس ایپلی کیشن کا انٹرفیس انتہائی آسان ہے اور کوئی بھی دوست اسے باآسانی استعمال کر سکتا ہے۔اس میں مختلف اینی میشنز؛ہوم سکرینز اور کسی بھی قسم کا ڈیزائن تخلیق کرنے کی مکمل آزادی فراہم کی گئی ہے۔


اس ایپلی کیشن کی بڑی خوبیوں میں لاتعداد آپشنز؛خوبصورت انٹرفیس اور اینڈرائڈ کے سب سے نئے ورژن لالی پاپ کی طرح کا ڈیزائن اور آن لائن تھیم سٹور ہے جہاں مختلف ڈیزائنز کی تیار کردہ تھیمز تک باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور انہیں مفت ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اپنا موبائل دوسروں سے منفرد بنانا کوئی بری بات نہیں اور اسی لیے آپ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل فون کو مکمل طور پر اپنا بنا سکتے ہیں۔

اس سافٹ وئیر کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کریں
لنک ون
لنک ٹو

آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ