دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
ہیکسا لاک ایپلی کیشن
اینڈرائڈ کے لیے سادہ اور خوبصورت لاک ایپلی کیشن
جن ایپلی کیشن کو بہت سادہ سمجھا جاتا ہے وہ پیچیدہ بھی ہوتی ہیں۔بہت سے لوگوں کے پاس یتنا ٹائم نہیں ہوتا کہ ایپلی کیشن کی سیٹنگ میں گھس کر آپشن پر ہی کام کرتے رہیں۔میں اپنے دوستوں کے لیے ایک لاک ایپلی کیشن لے کر حاضر ہوا ہوں ۔ہیکسا لاک ایسی ایپلی کیشن ہے جسے بغیر پیچیدگی کے بہت اچھے سے اور خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے۔
ہیکسا لاک ایک سادہ ایپلی کیشن ہے جسے بس چلائیں اور لاک کریں۔لاک کرنے کے لیے اپنی پسند کا پن اور پیٹرن منتخب کیا جا سکتا ہے۔ہیکسا لاک کھولنے کے لیے پن کوڈ لانا پڑتا ہے یا پھر دیئے گئے پیٹرن کو دوبارہ بنانا پڑتا ہے۔ہیکسا لاک میں کسی بھی نئی انسٹال ہونے والی ایپلی کیشن پر بھی کوڈ لگایا جا سکتا ہے؛مگر یہ یوزر کی مرضی پر منحصر ہے۔
ہیکسا لاک کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ سات مختلف طرح کے سمارٹ فون پروفائلز کے لیے ساتھ مختلف طرح کے لاک فراہم کرتا ہے۔ایٹ ورک موڈ میں الگ ایپلی کیشن کو لاک لگتا ہے؛سکول میں الگ اور گھر میں الگ۔
ہیکسا لاک وائی فائی کی مدد سے جگہ کو پہچان کر خود بھی پروفائل بدل سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
گوگل پلے
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks