پچھلے تھریڈ میں آپ سب نے
http://www.itdunya.com/t503583/
اور
http://www.itdunya.com/t503667/
اور آج نماز کے دوسرے رکن قرات کا بیان سوال و جواب کے ساتھ پڑھے گے.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
قرات سے کیا مراد ہے؟
قرات قرآن مجید پڑھنے کو کہتے ہیں.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
نماز میں کتنا قرآن مجید پڑھنا ضروری ہے؟
کم از کم ایک آیت پڑھنا فرض ہے اور سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور فرض کی پہلی دو رکعتوں اور نماز وتر اور سنت اور نفل کی تمام رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا بڑی ایک آیت یا تین آیتیں پڑھنا واجب ہے.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
کیا سورۃ فاتحہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں پڑھنا واجب ہے؟
فرض نماز کی تیسری رکعت اور چوتھی رکعت کے علاوہ ہر نماز کی
)خواہ وہ فرض نماز ہو یا واجب یا سنت یا نفل(
ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
اگر کسی کو ایک آیت بھی یاد نہ تو کیا کرے؟
سبحان اللہ یا الحمداللہ بجاۓ قرات کے پڑھ لے اور جلد سے جلد اس پر قرآن مجید سیکھنا اور یاد کرنا فرض ہے قرات فرض کی مقدار یاد کرلینا فرض اور واجب کی مقدار واجب ہے اور نہ سیکھنے میں سخت گنہگار ہوگا.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
قرآن مجید کس کس نماز میں زور سے پڑھنا چائیے؟
امام پر واجب ہے کہ نماز مغرب اور عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں اور فجر اور جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں اور رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح اور وتر کی نمازوں میں آواز سے پڑھے.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
کن نمازوں میں قرات آہستہ کرنی چاہۓ؟
نماز ظہر اور نماز عصر میں امام اور منفرد سب کو اور نماز وتر میں منفرد کو قرات آہستہ کرنی چاہۓ.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
زور سے پڑھنے کی کیا مقدار ہے؟
زور سے پڑھنے کا ادنی درجہ یہ ہے کہ اپنی آواز پاس والے شخص کے کان میں پہنچ سکے اور آہستہ پڑھنے کا ادنی درجہ یہ ہے کہ اپنی آواز اپنے کان میں پہچ سکے.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
جن نمازوں میں آواز سے قرات کی جاتی ہے انہیں کیا کہتے ہیں؟
انہیں جہری نمازیں کہتے ہیں کیونکہ جہر کے معنی زور سے پڑھنے کے ہیں.
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
اگر کوئی شخص زبان سے الفاظ نہ کہے صرف خیال میں پڑھ جاۓ تو جائز ہے یا نہیں؟
صرف خیال دوڑا لینے سے نماز نہ ہوگی بلکہ زبان سے پڑھنا ضروری ہے
°.¸.·°¯°·.¸°¯°·.¸.·°¯°·.¸·°
حوالہ: کتاب: تعلیم السلام
حضرت مولانا مفتی کفائت اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ
ص: ۱۲۰ تا ۱۲۱
Bookmarks