دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
پاپ کارن بز؛گروپ کالز کی انقلابی ایپلی کیشن
ایک وقت میں دو سو افراد سے بات کی جا سکتی ہے
پاپ کارن ایک انقلابی مفت ایپلی کیشن ہے جس کی مدد سے ایک ہی وقت میں دو سو افراد گروپ کال میں شریک ہو سکتے ہیں۔
پاپ کارن گروپ کال کے لیے پاور فل فنکشنز مہیا کرتی ہے جو ہر قسم کی صورت حال کے لیے موزوں ہیں۔پاپ کارن بز کی مدد سے دوستوں اور گھر والوں سے بات کی جا سکتی ہے۔کلاس فیلوز سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ممبرز کے ساتھ منصوبے بنائے جا سکتے ہیں۔اسے اور بھی بہت سے کاموں میں لایا جا سکتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے تمام لوگ جو بہت سے لوگوں سے ایک ساتھ کانفرنس کال کرنا چاہتے ہیں؛ان کے لیے پاپ کارن بز اس وقت مارکیٹ میں موجود پریمیئم بزنس کانفرنس کالز پلیٹ فارم کا مفت نعم البدل ہے۔پاپ کارن بز کا ذاتی کاروباری استعمال بالکل مفت ہے۔
کوئی بھی شخص محض صارف نام منتخب کر کے فوٹو اپ لوڈ کر کے پاپ کارن بز کو شروع کر سکتا ہے۔ہر گروپ کال کا ایک منفرد یو آر ایل ہوتا ہے؛دوست اسے ای میل؛ٹیکسٹ میسج یا کسی بھی طریقے سے دوستوں کو بھیج کر فوری طور پر انہیں گروپ کال میں شامل کر سکتے ہیں۔
گروپ کال کے دوران دوست گروپ کے دوسرے ممبر کے آئیکون دیکھ سکتے ہیں۔ایپلی کیشن میں نیچے دائیں جانب کونے میں موجودہ بات کرنے والے دوست کا آئیکون بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اینڈرائڈ کے دوست ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
گوگل پلے
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks