Results 1 to 6 of 6

Thread: Hazrat Ibraheem Alaihi Salam Ka Tawakkul(حضرت ابراہیم علیہ السلام کا توکل)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Hazrat Ibraheem Alaihi Salam Ka Tawakkul(حضرت ابراہیم علیہ السلام کا توکل)

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کا توکل


    روایت ہے کہ جب نمرود نے اپنی ساری قوم کے روبرو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینک دیا تو زمین و آسمان کی تمام مخلوقات چیخ مار مار کر بارگاہ ِ خداوندی میں عرض کرنے لگیں کہ خداوند!تیرے خلیل آگ میں ڈالے جارہے ہیں اور اُن کے سوا زمین میں کوئی اور انسان تیری توحید کا علمبردار اور تیرا پرستار نہیں، لہٰذا تو ہمیں اجازت دے کہ ہم ان کی امداد و نصرت کریں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ابراہیم میرے خلیل ہیں اور میں اُن کا معبود ہوں تو اگر حضرت ابراہیم تم سبھوں سے فریاد کر کے مدد طلب کریں تو میری اجازت ہے کہ سب ان کی مدد کرو۔ اور اگر وہ میرے سوا کسی اور سے کوئی مدد طلب نہ کریں تو تم سب سن لو کہ میں ان کا دوست اور حامی و مددگار ہوں۔ لہٰذا تم اب اُن کا معاملہ میرے اوپر چھوڑ دو۔ اس کے بعد آپ کے پاس پانی کا فرشتہ آیا اور کہا کہ اگر آپ فرمائیں تو میں پانی برسا کر اس آگ کو بجھا دوں۔ پھر ہوا کا فرشتہ حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ اگر آپ کا حکم ہو تو میں زبردست آندھی چلا کر اس آگ کو اڑا دوں تو آپ نے ان دونوں فرشتوں سے فرمایا کہ مجھے تم لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ مجھ کو میرا اللہ کافی ہے اور وہی میرا بہترین کارساز ہے وہی جب چاہے گا اور جس طرح اس کی مرضی ہو گی میری مدد فرمائے گا۔

    ( صاوی،ج۴،ص۱۳۰۷،پ۱۷، الانبیاء:۶۸)

    کون سی دعاپڑھکرآپ آگ میں گئے:۔ایک روایت میں یہ بھی آیا ہے کہ جب کافروں نے آپ کو آگ میں ڈالا تو آپ نے اُس وقت یہ دعا پڑھی لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الْمُلْکُ لاَ شَرِیْکَ لَکَ اور جب آپ آگ کے شعلوں میں داخل ہو گئے تو حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور کہا کہ اے خلیل اللہ ! کیا آپ کو کوئی حاجت ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ تم سے کوئی حاجت نہیں ہے تو حضرت جبریل علیہ السلام نےکہا کہ پھر خدا ہی سے اپنی حاجت عرض کیجئے تو آپ نے جواب دیا کہ وہ میرے حال کو خوب جانتا ہے۔ لہٰذا مجھے اُس سے سوال کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر شریف سولہ یا بیس برس کی تھی۔
    آپ کتنی دیر تک آگ میں رہے؟:۔اس بارے میں کہ آپ کتنی مدت تک آگ کے اندر رہے، تین اقوال ہیں۔
    (۱)بعض مفسرین کا قول ہے کہ سات دنوں تک آپ آگ کے شعلوں میں رہے۔
    (۲)اور بعض نے یہ تحریر کیا ہے کہ چالیس دن رہے ۔
    (۳)اور بعض کہتے ہیں کہ پچاس دن تک آپ آگ میں رہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

    (صاوی، ج۴،ص۱۳۰۷،پ ۱۷،الانبیاء:۶۸)

    درسِ ہدایت:۔اس واقعہ سے ان لوگوں کو تسلی ملتی ہے جو باطل کی طاغوتی طاقتوں کے بالمقابل استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹ جاتے ہیں۔

    آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایماں پیدا
    آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا

  2. #2
    Asadraza786's Avatar
    Asadraza786 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd May 2023 @ 08:35 PM
    Join Date
    17 Dec 2013
    Location
    Shahwali
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    3,201
    Threads
    255
    Credits
    527
    Thanked
    499

    Default

    Risk Is My Business

  3. #3
    Asadullah7's Avatar
    Asadullah7 is offline Advance Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 05:27 AM
    Join Date
    26 Jan 2014
    Location
    Mai-khada
    Gender
    Male
    Posts
    6,351
    Threads
    610
    Credits
    1,220
    Thanked
    1050

    Default

    ‎بچہ آدمی کا باپ ہوتاہے‎

  4. #4
    Irfan Ch48's Avatar
    Irfan Ch48 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd March 2024 @ 10:56 PM
    Join Date
    26 Nov 2012
    Location
    Ahmadpur East
    Gender
    Male
    Posts
    1,137
    Threads
    38
    Credits
    1,896
    Thanked
    53

    Default

    آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایماں پیدا
    آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا

  5. #5
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  6. #6
    Zahoor_Elahi is offline Senior Member
    Last Online
    21st July 2021 @ 12:22 AM
    Join Date
    09 Feb 2015
    Location
    ITD.COM
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    3,035
    Threads
    98
    Credits
    5,311
    Thanked
    151

    Default

    JazakaAllah

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 26th December 2013, 08:17 AM
  2. خلاصہ قرآن (نواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 1
    Last Post: 15th November 2013, 10:56 PM
  3. Replies: 82
    Last Post: 12th June 2010, 05:37 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 20th May 2009, 10:22 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •