اسلام علیکم
......................
اعتکاف سے مراد آخری دس دنوں میں گھر چھوڑ کر مسجد کے اندر ہی قیام کرتے ہوۓ اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا ہے
اس طرح بندہ اللہ تعالی کے قریب تر رہتا ہے
لیلتہ القدر تلاش کرتا ہے اور اس کی برکات سے مستعفید ہوتا ہے
اعتکاف بیٹھنے والے شخص کو معتکف کہتے ہیں معتکف کو مسجد سے نکلنے کی اجازت نہیں سواۓ قضاۓ حاجت یا کسی اور بے حد ضروری کام کے لیے گھر سے کھانا لانے والا کوئ نہ ہو تو خود کھانا لا سکتا ہے مگر ایسے ضروری کاموں میں بھی اسے کم سے کم وقت صرف کرنا چاہیے معتکف کو اپنا وقت قرآن کی تلاوت ذکروفکر،تسبیح,نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالی کی حمدوثنا میں گزارنا چاہیے
اعتکاف بیٹھنا سنت ہے فرض نہیں ہے تاہم اگر کسی شخص نے اعتکاف بیٹھنے کی نزر مانی کی ہو تو اس کےلیے فرض ہے
حوالہ
بچوں کا اسلامی انسایکلوپیڈیا
)نوٹ براۓ انیس(اب رمضان مبارک آنے والا ہے جو لوگ اعتکاف بیٹھے گے وہ یہ ضرور پڑھے اور عمل کرے اللہ تعالی آپ کے ارادے اور نیکیاں قبول فرماۓ آمین
Bookmarks