ممبئی )اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء( تیلگو فلموں کی معروف اداکار ہ آرتی اگروال دل کا دور پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آرتی اگروال جن کی عمر صرف 31برس تھی امریکا میں لیپوسیکشن کرانے گئیں تھیں اور علاج کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہان کی موت کی وجہ کیا بنی۔ دو دن بعد ہی ان کی نئی ”رانم ٹو“ بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ان کی موت نے تیلگو فلم انڈسٹریتالی وڈ کو سوگوار کر دیا ہے۔ آرتی اگر وال نے 2001میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور چھوٹی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوںکو چھو لیا۔ انہوں نے تیلگو فلموں کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ ایک ماہ بعد وہ نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے والی تھیں۔
Bookmarks