دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
بٹ ٹورنٹ کا نیا انسٹنٹ میسنجر بلیپ
بلیپ ایند ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت فراہم کرتا ہے
پرائیوسی اور سیکورٹی دو ایسی چیزیں ہیں جو آج کل کے موبائل میں مفتود ہوتی جا رہی ہیں۔ ہم اپنے موبائل کو لاکھ حفاظت سے رکھیں مگر گورنمنٹ ایجنسی چاہیں تو ہمارا ڈیٹا موبال کمپنیوں سے ہی نکلوا لیں۔
آج میں اپنے دوستوں کے لیے بٹ ٹورنٹ کی بلیپ ایپلی کیشن لے کر حاضر ہوا ہوں
اس ایپی کیشن کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ اینڈرائڈ؛آئی او ایس؛ونڈوز اور ایکس او ایس کے لیے بلیپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
بلیپ کی نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی کلاوڈ سٹوریج پر کوئی بھی ڈیٹا محفوظ نہیں ہوتا بلکہ یہ دونوں ڈیوائس کے درمیان ہوتا ہے۔اس لیے کلاوڈ سے تو کوئی بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔تصاویر وغیرہ بی ایک کی کے ساتھ انکرپٹ کی جاتی ہیں جو صارفین کے درمیان ہوتی ہے۔ایپل کے آئی میسنجر کی اس وجہ سے تعریف کی جاتی ہے کہ وہ بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہےلیکن دوستو بلیپ اس سے اس لحاظ سے بہتر ہے کہ اس میں ڈیٹا پئیر ٹو پئیر شئیر ہوتا ہے نہ کہ کلاوڈ سٹوریج میں۔
دوستو میں آپ کو بلیپ کے بارے میں کچھ اور بھی بتاتا ہوں کہ بلیپ میں کچھ فیچر دوسری میسجنگ سروس سے بھی لیے گئے ہیں جیسے سنیپ چیٹ کی طرز پر وسپر موڈ کی مدد سے تصاویر اور پیغامات دیکھنےجانے کے پچیس سیکنڈ بعد غائب ہو جاتے ہیں۔صارفین آرام سے وسپر موڈ اور نارمل موڈ میں سوئچ کر سکتے ہیں۔اگر کوئی پیغامات کا سکرین شاٹ لینا چاہے تب بھی ایپلی کیشن اسے روک دیتی ہے۔اگر چہ ویڈیو کیمرے سے سکرین کی ریکاڈنگ کی جا سکتی ہے مگر دوستو پھر بھی اینڈٹواینڈ انکرپشن کے حوالے سے بلیپ بہترین ایپلی کیشن ہے۔بلیپ میں وی او آئی پی کالز کی بھی سہولت ہے اور ہاں دوستو ایک بات میں بتانا بھول ہی گیا تھا کہ بلیپ میں سائن اپ کرنا اتنا آسان جیسے نک نیم کا انتخاب کرنا۔
آئی او ایس استعمال کرنے والے دوست نیچے دئے گئے لنکس سے ڈاونلوڈ کریں
لنک ون
لنک ٹو
اینڈرائڈ استعمال کرنے والے دوست نیچے دیے گئے لنکس سے ڈاونلوڈ کریں
گوگل پلے
زیپی شئیر
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks