السلام علیکم
---------------------------------------
~*~اپنے متعلق خیرکی دعا مانگا کرو~*~
~~~~~
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنۂ، کی میت پر تشریف لائے،ان کی آنکھیں کھلی رہ گی تھیں-نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انہیں بندکیا اور فرمایا"جب روح قبض ہوجاتی ہے تو آنکھیں ان کا تعاقب کرتی ہے"اسی دوران گھر کے کچھ لوگ چیخنے لگے-نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا"اپنے متعلق خیر کی دعا مانگا کرو،کیونکہ فرشتے بھی تمہاری دعا پر آمین کہتے ہیں"پھر فرمایا" اے اللہ!ابوسلمہ کی بخشس فرما،ہدایت یافتہ لوگ میں اس کا درجہ بلند فرما،پیچھے رہ جانے والوں میں اس کا کوئی جانشین پیدافرما، اور اے تمام جہانوں کو پالنے والے ہماری اور اس کی بخش فرما. اے اللہ!اس کی قبر کو کشادہ فرما اور اسے اس کے لے منورفرما-"
---------------------------------------
بحوالہ:
[مسند احمدبن حنبل-ص 27078]
Bookmarks